محراب پور شہر کھنڈرات میں تبدیل ،نکاسی آب کا نظام تباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز اور افسران نااہلی سے محراب پور شہر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کھنڈرات میں تبدیل، محراب پور میں باب فردوس تا اسٹیشن روڑ نکاسی آب نظام متاثر،شمشی توانائی کی اسٹریٹ لائٹ ناکارہ،نکاسی آب نالی اور نالوں کی عدم صفائی، سڑکوں پر کھڑے گندے پانی سے اسٹیشن روڈ، سیال آباد روڈ سمیت اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کئی سالوں سے ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کی ہیراپھیری ہے محکمہ بلدیہ محراب پور کو سندھ سے ماہانہ 4 کروڑ کے لگ بھگت گرانٹ ملتی ہے جو گھوسٹ ملازمین اور افسران میں بندر بانٹ کی نظر ہو رہی ہے اہم پوسٹ پر ایک جونیئر انجینئرنگ برانچ کے کلرک بلا ل آرائیں کو رکھا ہوا ہے ٹاؤن کمیٹی خرچ، بجلی بل، ڈسپوزل جرنیٹر، موٹر مرمت، تیل مداور دیگر فرضی کمپنیوں کے بلوں، فرضی کاموں میں خرد برد ہورہی ہے، محراب پور ٹاؤن کمیٹی میں ترقیاتی کاموں کے مختص فنڈز،سوشل ویلفیئر فنڈز،تعلیم فنڈز، صحت فنڈز ،پینے کے صاف پانی کے فنڈز،ہنگامی نقصانات کے فنڈز،پریس کلبوں کے فنڈز میں بھی کرپشن سامنے آئی ہے، جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹرنوشہرو فیروز شہر کے 16 وارڈز کچرے کے ڈھیر بن گئے، نوشہرو فیروز کے سامنے سڑکیں، اسکول اور مسجدیں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیروں سے کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی کا بجٹ 3 کروڑ سے زائد ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹاؤن اور چیئرمین میونسپل، ٹاؤن و میونسپل افسران سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موبائل نمبر کال نہیں اٹھائی جس سے ان کا مؤقف نہیں مل سکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محراب پور
پڑھیں:
علما منبر و محراب کے ذریعے اقامت دین کی جدوجہد تیز کردیں،امیر العظیم
ہالہ: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم‘ ممتاز حسین سہتو‘ حافظ نصراللہ چنا اور محمد یوسف منصورہ میں تقریب ختم بخاری سے خطاب کررہے ہیںکراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد کے ایوانوں میں دین کا بندہ دروازہ کھولنا چاہتی ہے۔مسجد کی امامت امامت صغریٰ ہے ۔امامت کبریٰ میں دین کادروازہ بندہے یہ سیاست نہیں بلکہ دین کا ایک تقاضہ ہے۔علماء کرام منبرومحراب کے ذریعے اقامت دین کی جدوجہد کوتیز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ کی تقریب ختم بخاری سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔مرکزی رہنما ممتازحسین سہتو،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا اورجنرل سیکرٹری محمد یوسف ویگررہنمائوں وعلماء
کرام نے بھی خطاب کیا۔امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ دین کی تبلیغ کے ساتھ دین کی ترویج اورمنکرات کی مخالفت کے ساتھ مزاحمت کا جذبہ پیداکرنے کی ضرورت ہے تب یہ دین مکمل ہوگا۔دینی مدارس اوراس سے فارخ التحصیل معلمین پوری امت کی طرف سے شکریے کے مستحق ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دین کو زندہ رکھا ہے۔تمام تر مخالفتوں اورمشکلات کے باوجود اپنے آپ کو زندہ پائندہ اورتابدہ رکھا ہے۔