حکومت و اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کس نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں آج بھی وہ لوگ ہیں جنھوں نے بانی کے خلاف پریس کانفرنسیں کیں، میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی ہی موجودہ حکومت کی ضامن ، ہر جگہ ن لیگ کا ساتھ دیا، واوڈا
اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا، یہ ڈرامے کرتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، پھر یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیں گے، پھر جھپی ماریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف ٹارگٹڈ آپریشن کر کے اچھا کام کررہے ہیں، میں نے میڈیا کے ذریعے میسج بھیجا کہ دہشت گرد آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، میں نے میسج بھیجا کہ علی امین گنڈاپور کو بھی پکڑیں، علی امین گنڈا پور پر دہشت گردی کے پرچے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم جمہوریت جمہوریت پر کب تک کھیلتے رہیں، عرفان صدیقی کا تجربہ ہماری پیدائش سے بھی زیادہ ہے، ان کے کہنے سے وہ جھانکنا نہیں چھوڑیں گے، وہ تو جھانک رہے ہیں اور پاؤں پکڑنے کو تیار ہیں، ن لیگ حکومت کی ضامن پی ٹی آئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے لے کر پی ٹی آئی ہر جگہ ان کے ساتھ ہے، یہ ڈرامے کرتے ہیں، ایکٹنگ کرتے ہیں، یہ پلے کارڈز اٹھا کر اندر آجاتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومتی سہولیات لیتے ہیں، سب گلے ملتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترمیم کے ایک حصے میں باہر چلے جاتے ہیں دوسرے میں حمایت کرتے ہیں، جمہوریت جمہوریت کھیل رہے ہیں، سب کچھ دکھاوا ہورہا ہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، نہ ہی کمیشن بنے گا، ٹرمپ کارڈ کی گیم بھی ختم ہوجائے گی، جو ہوا پی ٹی آئی سوچ رہی ہے وہ نہیں آئے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہماری قوم بھی اب ایک ہجوم بن چکی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک ہے، دونوں کا ہدف ایک ہے عمران خان جیل میں رہے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، یہ ان کو گالیاں دیں گے، وہ انہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن بھی آجائے گا، ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی کے لیے مایوسی ہے، ہم پاکستان کے لیے ٹرمپ ٹرمپ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔