Daily Mumtaz:
2025-03-01@11:03:01 GMT

سنیل شیٹی کے نانا بننے کے دن قریب آ گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

سنیل شیٹی کے نانا بننے کے دن قریب آ گئے

بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے بتا دیا کہ وہ نانا کب بنیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 63 سالہ سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ میری بیٹی اتھیا شیٹی کے ہاں بچے کی پیدائش اپریل میں متوقع ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ گھر پر کھانے کی میز پر آنے والے نواسے کے علاوہ کوئی اور بات چیت نہیں ہو رہی اور ہم کوئی اور بات چیت چاہتے بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپریل میں بچے سے ملنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ اس وقت اتھیا کتنی خوبصورت نظر آتی ہے، سب کچھ بچے کے گرد گھومتا ہے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خواتین کو خوبصورت مانا ہے، جب میری اہلیہ حاملہ تھی تو وہ سب سے خوبصورت لگتی تھی اور اب اتھیا کو دیکھتا ہوں تو وہ وہ سب سے خوبصورت لگتی ہے۔

یاد رہے کہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی 23 جنوری 2023ء کو ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سنیل شیٹی نے نے کہا کہ

پڑھیں:

مودی کی ناکام پالیسیاں؛ 90 فی صد بھارتی عمومی اخراجات کے قابل نہیں، رپورٹ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔
 

وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں 90 فیصد آبادی کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے سوا دیگر اشیا پر خرچ کرنے کی مالی صلاحیت موجود نہیں۔

مودی کی پالیسیوں نے بھارت میں  اعلیٰ، مہنگی اور برانڈڈ اشیا کا طوفان برپا کر کے بھارتی مارکیٹ کو کھوکھلا کردیا ہے۔ بڑی کمپنیاں بے انتہا منافع کمارہی ہیں، جب کہ غریب عوام بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ مودی حکومت نے عوام دوست  پالیسیوں کو فروغ دینے کے بجائے مہنگے تفریحی تجربات کو فروغ دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگی مصنوعات، لگژری گھروں اور اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ سستی مصنوعات کی مانگ کمزور ہو رہی ہے۔ کولڈ پلے اور ایڈشیرین جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے کنسرٹ کے مہنگے ٹکٹ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہے ہیں جب کہ غریب  قوت خرید کھو چکے ہیں۔

بلوم وینچرز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے، امیر ترین 10 فیصد بھارتی اب 57.7  فی صد قومی آمدن کے مالک بن چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا متوسط  ماضی میں بطور صارف طلب کا بڑا انجن رہا ہے، لیکن اب اس کو بری طرح سے نچوڑا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ وسیع ہونے کے بجائے زیادہ امیر طبقے پر مرتکز ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی مڈل کلاس شدید مالیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔

مارسیلوس انویسٹمنٹ منیجرز کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق  مودی کے دورِ حکومت میں 50 فیصد  بھارتی متوسط طبقے کی آمدنی جمود کا شکار ہے۔ اسی طرح بھارتی مرکزی بینک کے مطابق  بھارتی گھریلو بچتیں 50 سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور  بھارتی متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ 2014ء  سے اب تک مودی کے دورِ حکومت میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا  ہے۔

مارسیلوس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار متوسط طبقے کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے سنگین نتائج کے طور پر  پیشہ ورانہ شہری ملازمتوں کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے بھارتی معیشت کے لیے کچھ بھی مثبت اقدامات نہیں کیے اور اس بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

مودی حکومت کی نااہلی نے بھارت کو معاشی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پڑوسی ممالک میں دہشتگردی اور بد امنی پھیلانے کے بجائے اپنی معیشت پر توجہ دے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکار سنیل شیٹی مشکل میں مدد کرنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار
  • بھارت میں فوجی تعمیراتی کمپنی پر قیامت ٹوٹ پڑی، 57 افراد برف میں زندہ درگور
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ 90 فی صد بھارتی عمومی اخراجات کے قابل نہیں، رپورٹ
  • نائن الیون؛ جب امریکی پولیس اہلکار نے بھارتی اداکار پر بندوق تان کر کہا ’’گولی مار دوں گا‘‘
  • بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا قرض پر سود لینے سے انکار، حرام قرار دے دیا
  • ماضی کی خوبصورت اداکارہ اور گلوکارہ
  • ’میں بھارت میں بھارت کو ہرانے آرہا ہوں‘، سنیل گواسکر نے عمران خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا
  • کبریٰ خان کی شادی؛ دلکش فینسی غرارے کی قیمت کتنی ہے ؟
  • امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار