2025-03-15@18:47:46 GMT
تلاش کی گنتی: 591
«رضاکاروں کو»:
کوئٹہ : کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سرفہرست اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے حسین چہرے پر بندی لگا کر اپنے ہندو مداحوں کو ان کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ کی مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 17.9 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے ’ہولی‘ کے موقع پر اپنے ہندو مداحوں کو مبارک باد دینے کے لیے منفرد انداز اپناتے ہوئے ماتھے پر بندی سجائی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial) اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی متعدد تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ عامر کو بندی لگائے دیکھا...
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادیہ حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔ نادیہ حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی، اداکارہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف رشوت طلبی کا الزام لگایا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ سے ایک روز قبل نادیہ حسین کو حقائق کے بارے میں بتایا گیا تھا، اداکارہ کو معلوم تھا کہ...

جعفر ایکسپریس سانحہ سیکیورٹی ادارے تعریف کے قابل حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، ڈاکٹر روبینہ اختر
پی ٹی آئی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کامقابلہ کریں اس کے لیے کچھ سخت اور عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ روز روز کے سانحے سے محفوظ رہا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی رہنما امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم تو کیا پوری دنیا سوگوار ہے، سانحہ میں 25سے زائد معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس واقعہ میں حکومت کا کردار خاموش تماشائی رہا، جب میڈیا پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور سابق جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3 جون 2024 کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کیا تھا.(جاری ہے) سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ 24 صفحات پر مشتمل ہے جس میں...
اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔ اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے آؤ ڈرامہ بناتے ہیں، زارا نے کہا کہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔ A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) تاہم اس پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارا کی اس بات پر...
فائل فوٹو۔ صدر اور وزیراعظم نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے اور 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ...
خوارج نے جمعرات کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے اضلاع کے سنگم پر جنرل ایریا جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے خوارج کو دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو احاطے کی دیوار سے ٹکرانے پر مجبور ہونا پڑا۔ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک خودکش بمبار سمیت تمام...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 مارچ 2025ء ) حکومت سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کیلئے چین سے فنڈنگ حاصل کرنے میں ناکام، ایم ایل ون منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا، چین نے سکیورٹی اور فنانسنگ لاگت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایل ون کی تعمیر کیلئے چین سے فنانسنگ ڈیل تاخیر کا شکار ہو گیا۔ پاکستان کی درخواست کے باوجود فنانسنگ ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے چینی وفد نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورکنگ مکمل اور پلاننگ کمیشن کی درخواست پر 6 ماہ گزرنے کے باوجود فنانسنگ ڈیل نہیں ہو رہی، پلاننگ کمیشن کی درخواست پر جوائنٹ فنانسنگ میٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیم...
ویب ڈیسک : وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں، 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی وزیرداخلہ نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ٹانک(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ پرخارجیوں نے حملہ کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑا دیا۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان
معروف اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کے باعث شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے "انڈسٹری" کے بجائے "کمیونٹی" کہنا زیادہ مناسب ہوگا زارا نور عباس نے مزید کہا کہ یہاں چند لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ ایک ڈرامہ بنایا جائے جبکہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کو سراہا جائے اداکارہ کے اس بیان پر پروگرام کے میزبان اور اداکار دانش تیمور نے انڈسٹری کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز...

مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، انجینئر سخاوت علی
دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے، دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام شازش ہے، ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے...
سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام...
اداکارہ صحیفہ جبار نے ملازمہ کو خیرات دینے کے بعد تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور وضاحتی بیان بھی جاری کیا۔ صحیفہ جبار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو حق نہیں دیتیں کہ انہیں عوامی طور پر ہراساں کیا جائے یا ان کے الفاظ کو غلط رنگ دیا جائے اور اپنے مفاد میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں 50 ہزار روپے ایک دن میں کمانا آسان نہیں ہے۔ یہ ایک بڑی رقم ہے اور اسے ضائع کرنا کوئی آپشن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی گھریلو...
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد...
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفیٰ کیس سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ یہ کیس الگ ہے۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے درخواست تو آئینی بینچ کے پاس جانا چاہیے ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست ضمانت ریگولر بینچ سن سکتی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف ممالک میں منشیات اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2.382 کلو آئس اور دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 312 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون سمیت مسافر کے پیٹ سے 100 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 94 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی 61.488 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا ہے۔پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں شامل ہیں. یہ تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچارہی ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کیلئے چھتری بن رہی ہے. کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے سرحدی محفوظ پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے.ان حملوں میں پاکستانی فوجی، شہری اور ریاستی ادارے نشانہ بنے۔منیر اکرم نے مزید کہا...
بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ View this post on Instagram ...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سندھ کا پانی کم کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، مین سٹریم سے باہر ناکام سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کے لئے اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپر پانی کی کمی کا اثر تمام صوبوں پر پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اس لئے یہ مسئلہ اٹھارہی ہے کہ اس کے صوبے میں اس مسئلے کو بے جا اٹھایا جا رہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیاجائےگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔ اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے لاہور سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے صابن میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے صابن میں چھپائی گئی 470 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ مختلف کارروائیوں کے دوران کاروائیوں میں1 کروڑ سے زائد مالیت کی 80.470 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 150 عدد ٹنز میں موجود 52.5 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم کے فلیٹ اور کار سے مجموعی طور پر 7.5 کلو گرام چرس...
اسلام آباد (خبرنگار) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ عمر ایوب نے کہا کہ زرداری کو صدر کہتے ہیں ، ہم اس انسٹالڈ حکومت کو نہیں مانتے۔ زرداری نے آج کوئی اچھی بات نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔ یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔ پنجاب میں پکے کے ڈاکوئوں کا ایک گروہ ہے۔ حکومت اقتصادی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کرپشن انتہا پر ہے اور یہ خوشیاں منا رہے ہیں...
فائل فوٹو۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں ٹرک، کنٹینرز اور تجارتی گاڑیاں پاکستانی حدود میں کھڑی ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سفارتی راہ اختیار کرنا ہوگی، پاراچنار اور کرم کے عوام پانچ ماہ سے کرب ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ محفوظ بنا کر فوری کھولا جائے۔
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے اپنے ماضی کے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا ہے، جب انہوں نے سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کو اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر جا گرا۔ صاحبہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی شوٹنگ کے دوران آپ نے کسی کے ساتھ لڑائی کی یا کسی کو تھپڑ مارا؟ اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وہ فیصل قریشی کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے...
6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت سپرہائی وے چیک پوسٹ پر کارروائی کی، جس میں اندرون سندھ سے آنے والے ریتی بجری سے لدے مشکوک ڈمپر سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ ڈمپر نمبر TAF-329 میں ریتی بجری کی آڑ میں 6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر اور اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کر دی۔ اسمگلنگ میں...
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے ایک انٹرویو میں ماضی کا دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر جا گرا اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی عکسبندی کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانے کا سین کرنا تھا تاہم وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس کی حرکتیں مزید بڑھ گئیں جس پر صاحبہ نے اسے زور دار تھپڑ رسید کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ...
ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
بالی ووڈ کی 17 سالہ اداکارہ نیتانشی گوئل نے آئیفا ایوارڈز 2025 بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2025 میں لیڈنگ رول (خواتین) کیٹیگری میں بہترین اداکارہ کیلئے یامی گوتم، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور بھی نامزد تھیں جنہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیتانشی گوئل نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ 17 سالہ اداکارہ کو ان کی مقبول فلم لاپتہ لیڈیز کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کہ کرن راؤ کی فلم ہے اور کئی ایوارڈز جیت چکی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) یہ ایوارڈ نیتانشی کو بومن ایرانی اور...
معروف بھارتی کامیڈین اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے کہا کہ لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی۔ انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا تذکرہ کیا جس میں انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا یہاں تک کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ گووندا کا کہنا تھا کہ وہ سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی منع کر چکے ہیں اور جب وہ کام کرنے سے منع کرتے تھے تو ان کیخلاف لکھا جاتا تھا...
ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز ، ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی ذمہ دار سندھ کی اکثر شوگر ملز ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزدوروں کو سماجی تحفظ کے فوائد دینے میں ناکام ہو گئی، محکمہ لیبر کے ادارے سیسی کے ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی، اسسٹنٹ کلکٹر ریونیو نے ڈیفالٹر شوگر ملوں بشمول تھرپارکر شوگر ملز اور ڈگری شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے تھرپارکر شوگر ملز 4کروڑ اور ڈگری شوگر ملز 4کروڑ 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی میں ملوث ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ...
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا نکلے اور وہ اُن سے شادی بھی کرنے کے خواہش مند تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دھوم مچانے والے دبنگ خان اداکارہ ریکھا کے عشق میں جوانی میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ بتایا تھا کہ وہ ریکھا سے شادی کرنے کے خواہش مند بھی تھے۔ کچھ سال پہلے ریکھا اپنی فلم "سپر نانی" کی تشہیر کے لیے بگ باس کے سیٹ پر آئی تھیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے اُس وقت انکشاف کیا کہ وہ اپنی جوانی میں ریکھا کی محبت اور عشق میں گرفتار تھے۔ اداکار نے یاد دلایا کہ ریکھا اور وہ پڑوسی ہوا...
MUMBI: بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب میں یہ انکشاف کیا کہ ’’ ڈر ‘‘ فلم میں جنونی ولین کا رول یش چوپڑا نے شاہ رخ خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔ عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ’’ ڈر‘‘ میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر میں نےیش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔ اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔ صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔ اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا...
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت نے سات اکتوبر 2023 کو عسکریت پسند تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو اسرائیل کی تاریخ کا مہلک ترین دن ٹل سکتا تھا۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسی نے کہا ہے کہ اندرونی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ''اگر شِن بیت حملے سے قبل کے سالوں اور حملے کی رات مختلف طریقے سے عمل کرتی... تو اس قتل عام کو روکا جا سکتا تھا۔‘‘ غزہ تعمیر نو کے مصری منصوبے کی عرب رہنماؤں نے توثیق کر دی اقوام متحدہ اور...
حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا لین دین موبائل فون ایپلی کیشن کے زریعے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مرکزی نظام قومی بچت (سی ڈی این ایس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیئرر پرائز بانڈز کی منسوخی کے بعد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرائے۔مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام خاص طور پر اس وجہ سے اہم ہے کہ یہ کاغذی بانڈز کے برعکس مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے چھپائی اور لاجسٹکس کے اخراجات ختم ہو جائیں گے۔ مزید برآں، ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹر ہوگا، جس سے چوری، نقصان یا خراب ہونے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔یہ فیصلہ معیشت کو دستاویزی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔ اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ...
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے، یکم اپریل 2025 سے بے دخلی کا عمل...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مارچ 2025ء ) مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟ صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ پر بنائی گئی "موٹرسائیکل لین" کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے، حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیروزپور روڈ پر بائیک لین کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین لین والی فیروزپور روڈ پر سبز نشانات کے ساتھ بائیک لین بنائی گئی تھی، لیکن سڑک پر تعمیر کردہ سخت ڈیوائیڈرز اور اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے...
کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔ عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز...
لاہور(نیوز ڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماروا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے تک ناز نخرے اور ادائیں دکھا کر امیر گیلانی کو محبت کے سگنل دیتی ہیں لیکن اس باوجود ان کے شوہر نے ان سے اظہار محبت نہیں کیا۔ ماورا حسین نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی بتائی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ امیر گیلانی قدرے شرمیلے شخص ہیں، وہ کم بولتے ہیں، ان سے زیادہ بولا نہیں جاتا۔ ان کے مطابق اگر امیر گیلانی کسی سے چند منٹ تک بات کرلیں تو سمجھیں انہوں نے بہت زیادہ بات کرلی، وہ اس قدر خاموش رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیر...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں...
عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد معروف اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کیساتھ جوڑا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کو حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پوسٹ نے فوری طور پر ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ان کے افواہوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، شائقین کرکٹ نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم کو دورہ ڈیٹنگ گپ شپ سے منسلک تھا۔ اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر کے نیچے ایک صارف نے سوال کیا کہ “کیا یہ شبمن کی وجہ سے ہے؟” اور “کیا آپ یہاں...
کشمیر اسمبلی کے ممبر نے جموں و کشمیر کی تاریخی رواداری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب پورا ملک فرقہ وارانہ آگ میں جل رہا تھا، تب بھی کشمیر امن کا گہوارہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے جاری اجلاس میں سی پی آئی (ایم) کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور کولگام کے ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے وہی روزگار اور زمین کے حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور میں ضمانت دئیے گئے تھے۔ محمد یوسف تاریگامی نے ریاست کے اصل آئینی درجہ کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے...
کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران شہر میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا ہوگیا، جس میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے وسطی علاقے کلی جیو میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے واضح رہے کہ رواں ماہ (رمضان المبارک) میں پشتون آباد ، جائنٹ روڈ، ڈبل روڈ ، ہزار گنجی کلی خزاں کے بعد یہ پانچواں گیس لیکیج دھماکا ہے۔
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ فوربس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، نکول نے 2024 میں مجموعی طور پر 41 ملین ڈالر کمائے، جن میں سے 31 ملین ڈالر ان کا خالص منافع تھا۔ فوربس کی فہرست میں ٹاپ 20 میں صرف تین خواتین شامل ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی نوجوان نہیں ہے۔ نکول کڈمین، جو 57 سال کی ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس عمر میں بہت کم خواتین کو مرکزی کردار ملتے ہیں، لیکن نکول نے نہ صرف اپنی حیثیت برقرار رکھی بلکہ اپنی شرائط پر فلمیں بھی بنائیں۔ نکول کڈمین...
کسٹمز فیس لیس ایسسمنٹ کے سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ نے مس ڈیکلریشن کی کوشش ناکام بنادی۔ چیف کلکٹر جمیل ناصر کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ساوتھ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 5.4 ارب کی ایف ای ڈی چوری ناکام بنا دی۔ دبئی سے پولئیسٹر اسٹیپل فائیبر کی آڑ میں "اسیٹیٹ ٹاو" درآمد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ سینٹرلائزڈ ایسسمنٹ یونٹ نے شک پر کنسائمنٹ کی فزیکلی ایگزامنیشن اور لیب ٹیسٹ کروائے۔ چیف کلکٹر کا مزید کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن کی تصدیق کے بعد امپورٹرز گلوبل ٹیکسٹائل، مہر انٹرنیشنل اورسکینہ انٹرپرائز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ کامیاب کارروائی فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی شفاف ودرست تشخیص کا...
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی کلی خزان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی کی کلی خزان کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہمایون خان کی اہلیہ اور دس سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہمایوں خان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا، زخمی کو سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔
معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial) انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔ اس سے قبل نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین...
ویب ڈیسک: فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، دھماکے کے باعث 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے کلی خزاں کے رہائشی ہمایوں خان کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہمایوں خان کی اہلیہ اور 10 سالہ بیٹی بی بی زویا جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا رئیس خان زخمی ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ 40 لاکھ خاندانوں کو ڈیجیٹل کے ذریعے 5,5 ہزار روپے ملیں گے
سٹی42: پی ٹی آئی کے ایک لیڈر نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف کیا تو دوسرے دن دوسرا لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہونے کا دعویٰ لے کر سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست عملاً موت کے کنویں میں گھومنے والی موٹر سائیکلوں جیسی ہو کر رہ گئی ہے، یہ موٹر سائیکلیں شور تو بہت کرتی ہیں، بظاہر اوپر نیچے بھی جاتی ہیں، حیران کن سٹنٹ دکھاتی ہیں لیکن ابتدا سے آخر تک کنویں سے باہر نہیں نکلتیں۔ کھیل ختم ہو تو سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے جہاں شروع ہوا تھا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے ایک ہی دن پہلے اڈیالہ جیل کے باہر پی...
پی ٹی آئی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، حالیہ واقعات میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے کا قتل اور بنوں کینٹ میں دہشت گردی شامل ہیں، جو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 148 کی امیدوار و تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ اشتہاری حکومت صرف تشہیری مہم چلارہی ہے، جبکہ مہنگائی بالکل کم نہیں ہوئی، رمضان المبارک میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے آسمان پر پہنچ چکی ہیں، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، سحر اور افطار کی ان مشکلات کو حکومت ماننے کو بالکل تیار نہیں ہے...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارہ اڈوانی نے حمل کے اعلان کے بعد "اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے" کے لیے فلم ڈان کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارہ اڈوانی نے فلم سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ’فی الحال فرحان اختر کی ڈان 3 پر اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ تاہم ابھی تک کیارا اڈوانی یا ڈان 3 میکرز کی طرف سے حالیہ پیشرفت پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ View this post on Instagram ...
نئی دہلی: بھارت کے مقدس مہاکمبھ میلے کے دوران گنگا دریا کا پانی انتہائی آلودہ اور زہریلا ثابت ہوا، جس سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 50 کروڑ سے زائد یاتریوں نے گنگا میں ڈبکی لگا کر مذہبی فریضہ ادا کیا، لیکن مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کی رپورٹ کے مطابق، یہ پانی نہانے کے بھی قابل نہیں تھا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گنگا کے پانی میں بی او ڈی (BOD) کی سطح 5.29 ملی گرام فی لیٹر تک پہنچ چکی تھی، جو خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ فیکل کولیفورم بیکٹیریا (FCB) کی مقدار 49,000 MPN فی 100 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو نہانے کے لیے...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےخضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر عوام کے...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے، یہ دل خراش واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا...
یک بیان میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی آمرانہ اقدامات اس شدت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بنوں بم دھماکہ کے مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے چند دن ہی بعد بنوں چھاونی میں یکے بعد دیگرے دھماکے حکومتی ناکامی ہے، سیکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ وہ سیاست میں مداخلت کی بجائے ملکی سالمیت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر اپنی...
اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے منگل کے روز حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو اسرائیل کی تاریخ کے مہلک ترین دن کو ٹالا جا سکتا تھا۔ شن بیٹ یعنی داخلی سلامتی ایجنسی نے، جیسا کہ اسے باضابطہ طور پر جانا جاتا ہے، کہا کہ ایک اندرونی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اگر شن بیٹ نے حملے سے پہلے اور حملے کی رات دونوں میں مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو قتل عام کو روکا جا سکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قاہرہ مذاکرات: حماس نے جنگ بندی کو مکمل اسرائیلی انخلا سے مشروط...
رہنما پی پی پی محمد علی شاہ باچا---فائل فوٹو صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے ایم پی اے احمد کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ کے پی حکومت نے چند دن پہلے ایک سال کی کارکردگی پیش کی، پی ٹی آئی حکومت نے 6 ماہ دھرنوں پر ضائع کیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے منشور میں کہا تھا کہ صوبے کو کرپشن سے پاک بنایا جائے گا، کے پی حکومت سے سوال ہے کہ کیا یہ کرپشن فری...
ملک احمد خان بھچر--فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی زیرِ صدارت پی سی ون کا اجلاس ہوا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، ملک احمد خان بھچرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ کمیٹی نے جیل میں قیدیوں کے ہفتہ وار مینیو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مینیو پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ٹرانسفر کے باوجود سرکاری گھر نہ چھوڑنے والے افسران کے...
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں چھاؤنی پر حملے کو ناکام بنا نے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ناکام حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی حملہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟ View this post on Instagram A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) شمعون عباسی کا کہنا تھا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5جوان شہید ہوگئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز خوارج کی بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ 4 مارچ 2025 کو بنوں چھاونی پر خوارج عناصر کی جانب سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی۔ حملہ آوروں نے چھاونی کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مستعد اور دلیرانہ کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165 روپے رکھا گیا، قرضوں کی ادائیگی 265 روپے میں ہوئی اور عوام کو 400 ارب کا...
—فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر گیرج کلینر محمد عمران کے سرکاری گھر میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب اہلِ خانہ سو رہے تھے۔ قائد آباد، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 13 سالہ لڑکا اور 2 افراد زخمیکراچی لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب واقع گھر میں... دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے...
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔ گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔ دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بنوں: 3 بارودی گاڑیوں سے خودکش حملے، 15 شہری شہید، 25 زخمی، کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
بنوں‘ اسلام آباد‘ پشاور‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے کے ضلع بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے 2 بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں۔ فورسز نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنائی اور سکیورٹی اہلکاروں نے 6 خارجی دہشت گردوں کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کیا۔ اہلکاروں نے دیگر دہشت گردوں کو بھی محصور کرلیا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 04 مارچ 2025ء ) سیاسی رہنماء مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت ایک سال میں امن وامان، سیاسی استحکام اور معیشت کو بہتر کرنے میں ناکام رہی، 60 فیصد پاکستان میں ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن وامان کے حوالے سے حکومت کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی۔ مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ، لیکن 10 کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں کسی بھی حکومت کی کارکردگی جانچنے کیلئے تین چیزیں اہم ہوتی ہیں، پاکستان کو جس بے یقینی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا تھا،...
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے بنوں کینٹ پر حملہ ناکام ہوگیا ہے، تاہم دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئیں، اور مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے، تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، تاہم واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جارہا...

حکومتیں اور سیکیورٹی انٹیلی جنس ادارے دہشت گردی کے اندرونی، بیرونی نیٹ ورکس کو توڑنے میں ناکام ہیں، لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت تمام دینی، سیاسی، سماجی طبقات کے لیے مشترکہ صدمہ اور غم ہے، حکومت دہشت گردی کے اس خوفناک حملہ کی ہر پہلو سے تحقیقات منظرعام پر لائے، پاکستان کی دشمن قوتوں کی جانب سے دہشت گردی کے مسلسل واقعات ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا گھناونا کھیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے سینئر ایڈوکیٹ، قانون دان محمد اکرم شیخ کی جانب سے اسلام آباد میں سیاسی زعما، وکلا، سفارت کاروں اور سول سوسائٹی کے سینئر معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر میں شرکت کی اور صحافیوں سے گفتگو کی، اس موقع...

بنوں میں دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خالد مسعود سندھو
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو عناصر دہشت گردوں کو پناہ، وسائل یا مدد فراہم کرتے ہیں وہ بھی قومی سلامتی کے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے کہ وہ لوگ جو براہ راست حملے کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی سے نہ صرف ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا بلکہ دشمن...

بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
علامتی فوٹو بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو...