Jang News:
2025-03-05@22:14:19 GMT

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 3 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 3 افراد زخمی

—فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

  کوئٹہ کے علاقےجوائنٹ روڈ پر گیرج کلینر محمد عمران کے سرکاری گھر میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب اہلِ خانہ سو رہے تھے۔

قائد آباد، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 13 سالہ لڑکا اور 2 افراد زخمی

کراچی لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب واقع گھر میں.

..

دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث گھر میں موجود 1 خاتوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گھر میں گیس کے باعث

پڑھیں:

امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےخضدار کی  تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے خضدار کی تحصیل نال میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، بزدلانہ کارروائیاں امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 


کوئٹہ: خضدارکی تحصیل نال میں کالج کے قریب دھماکہ ، پولیس    
کوئٹہ: دھماکے سے 3 افراد جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے،پولیس    
کوئٹہ: نعشوں اور زخمیوں کو نال ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس    
کوئٹہ: دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ، پولیس    

متعلقہ مضامین

  • امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ
  • خضدار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • خضدار : گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ، گاڑی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق
  • کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
  • گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے
  • کراچی، فشریز میں گیس لیکیج سے 5 خواتین سمیت 15 افراد کی حالت غیر
  • قلات: سڑک کنارے دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی