فائل فوٹو۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں، طورخم پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہزاروں ٹرک، کنٹینرز اور تجارتی گاڑیاں پاکستانی حدود میں کھڑی ہیں۔ 

ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے سفارتی راہ اختیار کرنا ہوگی، پاراچنار اور کرم کے عوام پانچ ماہ سے کرب ناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ 

ایمل ولی خان نے کہا ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ محفوظ بنا کر فوری کھولا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نے کہا

پڑھیں:

چین کا ریپسیڈ آئل سمیت کینیڈا سے نکلنے والی دیگر مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف لگا نے کا فیصلہ

بیجنگ:کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر 2024 سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور 22 اکتوبر 2024 سے چینی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کیا گیا۔ کینیڈا کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ معروضی حقائق اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو نظر انداز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل تجارتی تحفظ پسندی ، چین کے خلاف ایک امتیازی اقدام ، چین کے جائز حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی اور چین-کینیڈا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے ٹیرف قانون ،کسٹم قانون، غیر ملکی تجارت کے قانون اور دیگر قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے مطابق، ریاستی کونسل کی منظوری کے ساتھ، ریاستی کونسل ٹیرف کمیشن نے ایک اعلان جاری کیا ہے کہ 20 مارچ سے کینیڈا سے نکلنے والے ریپ سیڈ آئل، آئل کیکس اور پیز پر 100 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے گا اور کینیڈا سے آنے والی آبی مصنوعات اور گوشت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط فیصلوں کو فوری طور پر درست کرے، پابندیوں کے اقدامات کو منسوخ کرے اور کینیڈا چین تجارتی تعلقات پر پڑنے والےمنفی اثرات کو ختم کرے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • موجودہ حالات میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بلا کر سب جماعتوں کوبٹھانا چاہیے، احمد اویس
  • نوجوانوں کے تعلیم اور روزگار کے مسائل
  • لوگوں میں اب شعور آ چکا، انہیں مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہیے، مریم نواز
  • ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے: حنیف عباسی
  • چین کا ریپسیڈ آئل سمیت کینیڈا سے نکلنے والی دیگر مصنوعات پر 100 فیصد اضافی ٹیرف لگا نے کا فیصلہ
  • کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، سید یوسف رضا گیلانی
  • بھارت کشمیریوں کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  •  وفاقی وزیر اطلاعات سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات