بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارہ اڈوانی نے حمل کے اعلان کے بعد "اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے" کے لیے فلم ڈان کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارہ اڈوانی نے فلم سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ’فی الحال فرحان اختر کی ڈان 3 پر اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ تاہم ابھی تک کیارا اڈوانی یا ڈان 3 میکرز کی طرف سے حالیہ پیشرفت پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

گزشتہ برس ڈان 3 کے میکرز نے اعلان کیا تھا کہ کیارا اڈوانی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ کیارا اڈوانی نے گزشتہ ہفتے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی تھی کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔  کیارا اور سدھارتھ ملہوترا نے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ۔ جلد آرہا ہے۔‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

دوسری جانب اداکارہ ان دنوں وار 2 کی شوٹنگ کو مکمل کر رہی ہیں۔ فلم میں وہ ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشتگرد کوپکڑا‘

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے گرفتار کیے جانے والے داعش کمانڈر کے بارے میں پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کرنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف کا کہنا ہے کہ داعش کمانڈرکےبارے میں پاکستان کے انٹیلی جنس سربراہ سے معلومات شیئر کیں، پاکستان کو باور کروادیا تھا کہ صدر ٹرمپ اور امریکہ سے اچھے تعلقات کیلئے معاملے کو اولین ترجیح دینا ہوگی، ہم نے پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ مل کر کام کیا اور ہمارے معلومات شیئر کرنے پر پاکستان نے جعفر کوجلد گرفتار کرلیا۔

اسی طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کے دورمیں ہی ممکن ہوا، امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کے ساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کے قاتل کوکٹہرے میں لانے کاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا جب کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے، بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کواربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا، انخلا کے وقت کابل میں دھماکہ ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ افغانستان میں کیا ہوا اور اس کی تفتیش کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ’ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشتگرد کوپکڑا‘
  • فی الوقت آپ اسلام آباد میں ہی قیام کریں ہم آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے
  • جب پریانکا چوپڑا نے مقابلہ حسن میں نازیبا لباس پہننے سے صاف انکار کیا
  • بچپن میں میری سالگرہ کیلیے والدین کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے؛ پرینیتی چوپڑا
  • یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟
  • بھارتی کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ؟ ناگن 3 کی مشہور اداکارہ ماہرہ شرما نے راز فاش کردیا
  • روزہ داروں کے لیے اے آئی کی جانب سے خاص مشورہ
  • ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں
  • جَلد ماں بننے والی صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں