2025-03-24@23:25:48 GMT
تلاش کی گنتی: 3412
«حتمی رپورٹ»:
فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ ریڈ کی طرح اس فلم کے سیکوئل ریڈ ٹو میں بھی اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھائیں گے لیکن اس بار شہر الگ، کرائم فائل الگ اور ریڈ بھی الگ ہے۔ فلم کے سیکوئل کو بھی اس بار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی کپور...
طاق راتوں کو ضائع نہ کریں یہ راتیں رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہیں، ان راتوں میں عبادت کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ یہ راتیں دعا کی قبولیت کا خاص وقت ہیں، ان راتوں میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews برکتیں رحمتیں رمضان المبارک طاق راتیں وی نیوز
ممبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور انفلونسر وقاص حسن کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ممبئی ایئرپورٹ پر گھوم رہے ہیں۔ گوکہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل کسی بھی شہری کو انڈیا ویزہ جاری کرتا ہے لیکن کئی ساری سختیوں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ کے باعث ویزے کے حصول میں خاصی دشواری پیش آجاتی ہے۔ اس وجہ سے دونوں ممالک کے شہری بہت کم تعداد میں ایک دوسرے کے ملک آتے جاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں وقاص حسن ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے کی ساری کہانی بھی بتاتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں انڈیگو کی کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے ممبئی ایئر پورٹ پر اترا ہوں اور یہاں میں نے چھ گھنٹے کا...
سونے سے قبل اگر چکھ ہلکا پھلکا کھالیا جائے تو اس سے جلدی اور پرسکون نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کو کھانے سے نیند کا عمل بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ایسے اسنیکس کا چناؤ کیا جا سکتا ہے جن میں ٹریپٹوفان اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہوں کیوں کہ اس سے سیروٹونن بنتا ہے جو سکون کا باعث ہوتا ہے۔ کیلا اور بادام کا مکھن یہ صحت بخش چکنائیوں کا ایک متوازن امتزاج ہے جو توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے اور نیند کو تحریک دینے والے ہارمونز کی پیداوار بہتر بناتا ہے۔ بادام کے مکھن میں موجود صحت بخش چکنائیاں اور پروٹین خون میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امدادی رقوم میں زبردست کمی دنیا کی سب سے مہلک متعدی بیماری، تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس عالمی ادارے نے اس حوالے سے آج 24 مارچ بروز پیر انسداد تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ٹی بی سے اب بھی ہر سال تقریباً 1.5 ملین انسان مر جاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2000ء سے اب تک ابتدائی تشخیص اور علاج کے ذریعے 79 ملین جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ لیکن زیادہ رقوم کی فراہمی کے بغیر،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف کے بعد پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف نے5سالوں کے دوران ملک کے سابقہ اوسط ٹیرف کو 6 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ان میں تقریباً نصف کمی کر دی ہے، اس اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو غیرملکی مسابقت کیلئے کھولنا ہے، یہ اقدام ٹیرف کو 10.6 فیصد سے کم کرکے جنوبی ایشیاء میں سب سے کم کر دے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے ریلیف کی مقامی کاروں کی قیمتوں پر اثر پڑنے کی توقع ہے جو عام طور پر آٹو سیکٹر پر درآمدات اور متعلقہ اخراجات میں کمی کے نتیجے...
آپ کے مسائل اور ان کا حل سوال: زکوٰۃ کی رقم کسی ایک فرد کو دی جاسکتی ہے یا زیادہ میں بانٹنا مستحسن ہے؟ جواب: زکوٰۃ دینے والے کو اختیار ہے کہ چاہے تو ایک ہی مستحق فرد کو اپنی زکوٰۃ کی پوری رقم دے دے یا زکوٰۃ کی رقم کو متعدد مستحقِ زکوٰۃ غریبوں میں تقسیم کردے، دونوں صورتیں جائز ہیں، البتہ کسی ایک مستحق کو بلا ضرورت زکوٰۃ کی اتنی رقم دینا کہ وہ خود صاحبِ نصاب بن جائے مکروہ ہے، لیکن بہرحال کسی مستحق کو یک مشت اتنی رقم دینے سے بھی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے۔ افضلیت کا فیصلہ حالات اور اشخاص کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے، مثلاً اگر ایک آدمی کی ضرورت زیادہ ہے، اہل...
— فائل فوٹو میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ...
احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے، چینی کی ایکسپورٹ کے بارے میں خبریں حقائق سے متصادم ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت یقین دلاتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہو گا، ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مقامی ضروریات پوری کرنے کے لئے چینی کی وافر مقدار دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کا غذائی تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی...
---فائل فوٹو امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے صحافی کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے جیو فنسنگ کی ہے، سی ڈی آر منگوائی ہے، اس گھر کے قریب سے کیمرے بھی چیک کروائے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرامریکا میں مقیم...
بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کی ہی بدولت ٹیم ورک، تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اتحاد و یگانگت کی بدولت ہی معاشرے مثبت سمت میں پروان چڑھتے ہیں، کھیل امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، آزادکشمیر میں کھیلوں کا فروغ مثبت معاشرے کے فروغ کی نشاندہی کر رہا ہے، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل تابش فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ مزید انکوائری کا کیس ہے، حیدر سعید کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالے بھی دیے اور کہا کہ ملزم کسی آرگنائزیشن کا سربراہ نہیں اور نہ ہی بغاوت کی ہے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال جج عباس شاہ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔ مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔
18 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ان علاقوں میں وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 22 اضلاع سے سیوریج کے نمونے جمع کیے گئے تھے۔ چمن، اسلام آباد، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر، لاہور، ڈی جی خان، بدين، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی شرقی، وسطی، کیماڑی اور غربی، شہید بینظیر آباد، سجاول اور سکھر کے سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کا پتہ چلا ہے۔ دریں اثنا ژوب، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم...
لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 15 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی، پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، لاش کے متعلق آس پاس کے لوگوں سے پتہ جوئی کی جا رہی ہے۔...
ڈیرہ غازی خان پولیس نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی، 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے مستعد اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا اور پولیس...
ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان: (آئی پی ایس) پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے الرٹ اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں پولیس کی جوابی کارورائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق تونسہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تھرمل کیمروں...
اسرار خان : یوم پاکستان پر پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچے کے کریمنلز اور خوارجی دہشت گردوں کے ساتھ نبردآزما رہے کچے کے کریمنلز کے خلاف رحیم یار خان پولیس کی بڑی کامیابی کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ،پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا، قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ترجمان پنجا ب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی،20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے...
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اور اب ایک ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو اس کے ذریعے ڈی پورٹ کرا سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہونے کے بعد خود ڈیپورٹیشن کی سہولت فراہم کرنے والی یہ نئی موبائل ایپ تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع یہ نئی ایپ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے غیر قانونی تارکین...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکمرانوں سمیت ملک میں بسنے والی ہر اکائی بابائے قوم سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قائداعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرارداد پاکستان کے...
اسلام آباد (ممتازرپورٹ) صدرآصف علی زرداری نے سرور منیرو راؤکوصحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز عطاء کیاہے۔انہیں یہ اعزازیوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں ہونے والی پروقارتقریب میں عطاء کیاگیا۔ سرور منیر راؤایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں، جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ راؤ صاحب نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں وہ جنرل مینیجر کہ عہدے پر بھی فائض رہے۔پارلیمانی اور سفارتی رپورٹنگ، کہ ساتھ انہیں...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ و کامیڈی شو جج ارچنا پورن سنگھ کی اپنے ہی بیٹے کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچادی۔ ارچنا پورن سنگھ نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1980 کی دہائی میں کیا۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’جانکی رام‘ اور ‘نادانیاں‘ شامل ہیں، جن میں انہوں نے معاون کردار ادا کیے۔ بالی وڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’مس بگینزا‘ کا منفرد کردار نبھانے والی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے متعدد فلموں میں معاون کردار ادا کیے اور اپنی خاص پہچان بنائی۔ ارچنا پورن سنگھ ’جلوہ‘ ، ’اگنی پت‘ ، ’سوداگر‘ ، ’شعلہ اور شبنم‘ ، ’راجا ہندوستانی‘ ، ’دے دنا دن‘ ، ’مستی‘ اور ’بول بچن‘ جیسی فلموں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یوم پاکستان ہمیں بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بانیان پاکستان کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیو ں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی بھرپور جدوجہد کے آغاز کی یاد دلاتا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم ہوا اور تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے دنیا سلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا منفرد اعزاز بھی...
ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہونے والی آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے اس مصروف ترین ایئرپورٹ کو قریباً 18 گھنٹے کے لیے غیرفعال ہونا پڑا تھا۔ جمعے کے روز ایئرپورٹ کے قریب زیر زمین الیکٹریک اسٹیشن میں ہونے والی اس آتشزدگی سے ہیتھرو ایئرپورٹ اور علاقے کے 60 ہزار گھروں کو بجلی کی ترسیل بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی سے متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز ہیتھرو ایئرپورٹ پر پروازوں میں تعطل ہفتے کے دن تک ختم ہوگیا تھا تاہم اس کے باوجود کئی دوسری پروازوں کو منسوخ کیا گیا...
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً ساڑھے 4 سال بعد بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیس بند کردیا اور اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دے دی۔ سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس کو بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔ رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے بعد اب کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگر عدالت اس رپورٹ کو قبول کر لیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں...
آج یوم پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط اور گہرے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اصل محرک 23 مارچ 1940ء کو منظور ہونے والی قرارداد پاکستان ہے اور درحقیقت یہ جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔ آج یوم پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے کیونکہ پاکستانی اور کشمیری مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط اور گہرے بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری وفد نے جس نے 23 مارچ 1940ء کو لاہور...
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب...
کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر...
بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق 2 مقدمات میں حتمی رپورٹس ممبئی کی عدالت میں پیش کردی ہیں، جن کے مطابق ان کی بظاہر پراسرار موت کے پیچھے کسی ’فاؤل پلے‘ کو ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ سی بی آئی نے اگست 2020 میں پٹنہ میں سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد تفتیش کا آغاز کیا، انہوں نے اداکارہ ریا چکرورتی اور دیگر پر خودکشی میں معاونت، مالی فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ...
سندھ حکومت نے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عید کے دوران کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام اضافی کرایہ دینے کے بجائے شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت ایکشن لے سکے۔ Post Views: 1
اسلام آباد (نیوزز ڈیسک)واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی سمیت پاکستان کے متعدد شہر موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔پرانا انفراسٹرکچر، قابل استعمال پانی و صفائی کا نظام مفلوج ، منصوبوں میں واش کو شامل کیا جائے،یونیورسٹی آف بریسٹل اور کارڈف یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہےموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب اور پانی کی قلت رہائشی آبادیوں میں قابل استعمال پانی اور صفائی کے نظام کو مفلوج کر رہے ہیں۔رپورٹ کا عنوان”پانی اور موسمیات: شہری آبادیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات“ ہے، جو یہ اجاگر کرتی ہے کہ موسمیاتی آفات کا 90 فیصد پانی سے متعلق ہیں اور...
اسلام آباد+لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز رپورٹر) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ’’آرتھ آور‘‘ منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے۔ ارتھ آور منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پارلیمنٹ، ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند، صوبائی اسمبلیوں، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ، مزار قائد، پشاور میوزیم موہٹہ پیلس، او آئی سی سی عمارت کی لائٹس ایک گھنٹہ بند کر دی گئیں۔ شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کر کے اس علامتی اقدام...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور اْن کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی، اِس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا لیکن ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور، افغانستان کی طرح خیبر پی کے کو بھی دہشت گردوں کا اڈا اور پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور اْن کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی۔ خدانخواستہ کل ہماری مغربی سرحد...
تمام کوچز و بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کا حکم تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی ہدایت کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی اور تمام کوچز، بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت مسترد کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزمہ گل نساء کی ضمانت مسترد کردی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالتی ریڈر نے شام کو رابطہ کرکے ضمانت مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پر ائیر پورٹ بم دھماکا کیس میں سہولتکاری کا الزام ہے۔ بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنیوالے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پوسٹ کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے کر موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ مذکورہ افراد کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی کی حمایت اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں ان افراد کے خلاف کی جا رہی ہیں جو ریاست مخالف بیانیے،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے، صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،...
فوٹو فائل کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 11 روز سے معطل ہے، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی، ضلع کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر کمنگو میں شہداء اسلام کانفرس و برائے ایصال ثواب مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ غلام حسنین نجفی شعبانی و سید حسن نصراللہ شہید، سید صفی الدین شہید، شہدائے جامشورو، زاکر اہل بیت آخون زاہد علی مرحوم مہدی آباد، یونٹ صدر محمود آباد کراچی محمد علی ندیم مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس و کانفرس سے سید اکبر شاہ رضوی ضلعی صدر، شیخ محمد علی زاکری نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد...
رپورٹ کے مطابق کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں بسنے والے تقریباً 2 بلین افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ ان گلیشیئرز پر انحصار...
یوم پاکستان کل بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملی نغمہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ سوات کے پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک تمام پاکستانی ایک ہو کر ماحولیاتی تحفظ کے لئے کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج، 22 مارچ کو رات 8 بجکر 30 منٹ پر تمام شہری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کی لائٹیں بند کریں اور شعور و آگاہی کی مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کی اس علامتی مشق کا مقصد افراد، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کو ماحول دوست، پائیدار طرزِ زندگی اپنانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیدار...
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں...
ایس ایف کارگو نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) پر اپنی کارگو پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین صدور ملاقات کا اعلامیہ جاری، سی پیک، دفاع سمیت کئی اہم امور پر اتفاق یہ کارگو آپریشنز پرواز 03-233/234 کے تحت بوئنگ 757-200 طیارے کے ذریعے ارومچی-اسلام آباد-ارومچی روٹ پر جاری ہیں، جہاں ہر پرواز میں تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو لوڈ کیا جاسکتا ہے، جو پاکستان کے ایئر فریٹ سیکٹر میں نمایاں اضافہ ہے۔ فی الحال ایس ایف کارگو ہفتہ وار 2 پروازیں (منگل اور جمعہ) چلا رہا ہے، جن کی متوقع آمد کا وقت صبح 11:30 بجے ہے۔ ایئرلائن مستقبل میں اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتہ وار 4 پروازیں (منگل تا جمعہ) کرنے...
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی اور اضافی کرایوں سے بچانے کیلئے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر پر سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے گی، عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے میں...
سٹی 42 : چائنہ کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا ۔ دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار ایئرپورٹ منیجرآفتاب گیلانی نے بتایا کہ پاکستان اور چائنہ کے درینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ...
---فائل فوٹو پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے پوسٹ میں اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ملزم نے اداروں کے خلاف نفرت اور عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت نے بھارت کا ویزا لیے بغیر انڈیگو فلائٹ پر بھارت کے سفر کا تجربہ کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ پاکستانی کاروباری وقاص حسن نے ایک انڈین ایئرلائن کے ساتھ پرواز کرنے اور ممبئی میں لی اوور کا تجربہ شیئر کیا ہے، جس نے ہزاروں لوگوں کو حیران کردیا۔ تکنیکی طور پر، پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت کا سفر کرسکتے ہیں، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی تناؤ اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کےلیے ویزا درخواست کا عمل کافی سخت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تفریحی سیاحت نایاب ہے۔ تاہم، وقاص حسن نے جو کچھ کیا، وہ بالکل قانونی تھا، حالانکہ اُنھوں نے بھارتی ویزا بھی حاصل...
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) بسوں پر حملوں کے واقعات کے پیش نظر رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے، اس حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کردی گئی۔ علاوہ ازیں وزیر...
کراچی: پورٹ قاسم سے 2.8 ارب مالیت کی 56 لاکھ نشہ آور ٹیبلٹ ٹراماڈول افریقا بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ٹاولز کی برآمدی کنسائمنٹ کی آڑ میں نشہ آور ٹیبلیٹس ٹراماڈول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کسٹم کے مطابق 2.8 ارب روپے مالیت کی 56 لاکھ ٹراماڈول ٹیبلیٹس سیریلون افریقا اسمگل کی جارہی تھیں، گڈزڈیکلریشن میں ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو ٹاولز کا برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا، احمد ٹریڈنگ کا یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی ٹرمینل کے رسک منیجمنٹ سسٹم سے کلئیر ہوچکا تھا۔ ترجمان کے مطابق کلیئر ہونے والا یہ کنسائمنٹ QICT سے بحری جہاز میں لوڈ ہونے کے...
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے، ملزم محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں، مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ملازمت اور رہائشی ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے اسے 10 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ویزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ...
فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں ہوسکتا، دیگر شواہد غلط ہوں تو صرف ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کو جرم سے لنک کرنا کافی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے قانونی نکتہ طے کردیا، عدالت نے 19سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت میں مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم کو چھ سال بعد بری کردیا۔ جسٹس طارق ندیم لاہور...
حریت رہنما کا اپنے پیغام مین کہنا ہے کہ پاکستان ایک عظیم نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور کشمیری عوام اس نظریے کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ”یوم پاکستان“ کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی دعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
کراچی: جعلی ویزا پر بیرون ملک جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (امیگریشن) نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی۔ مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی جانے کے لیے سفر کر رہا تھا اور امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی سفری دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ مسافر کے پاسپورٹ پر لگے سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی پائے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر ملاوی میں ورک/ریزیڈنٹ ویزا حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں مقیم سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ۔ مذکورہ ایجنٹ...
ایک قریبی الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مسافروں کے فضائی سفر میں خلل پڑنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو پروازوں کی محدود تعداد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس آتشزدگی کے اس واقع کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی نمایاں بندش ہوئی، جو بالآخر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور روانگی جانے والی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ وطن واپسی اور ہوائی جہاز کی منتقلی کو ترجیح دیتے ہوئے...
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
ٹیوٹا کے اداروں میں عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریبات منغقد کی گئی۔وزیر اعلیٰ کے ویژن کی تکمیل کیلئے اداروں میں بھرپور شجر کاری کی گئی۔ چیئر مین ٹیوٹا ساجد کھوکھر کے مطابق آج کے دن 7107 پودے لگائے گئے ہیں،رواں سال ٹیوٹا کے اداروں میں 33415 پودے لگائیں گے۔چیئرمین ٹیوٹا نے بتایا کہ تمام پودوں کی مکمل نگہبانی کی جائے گی،ہر پودا ایک طالب علم کی زیر نگرانی ہو گاپودے کیساتھ طالب علم کی نیم پلیٹ بھی لگی ہو گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس اہم مصروف ترین ایئرپورٹ کی بندش سے سفری طور پر سخت خلل پڑا ہے۔ ہوائی اڈے کے ہفتے کے روز مکمل طور پر کام کرنے کی توقع ہے تاہم ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بندش کا بڑا اثر پڑے گا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے 1,350 سے زائد پروازیں بند ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کے سفر میں خلل پڑا۔ حکام کے مطابق اس منفرد نوعیت کے واقعہ کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کی پولیس کررہی ہے۔...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
غیر قانونی پورشن کی تعمیرات سے ناظم آباد کے بنیادی مسائل میں اضافہ ،علاقہ مکین سراپا احتجاج پلاٹ نمبر 2J، 1/2اور 2K 12/1پر پورشن کی تعمیرات میں بیٹرمافیا کو چھوٹ ، جرات سروے غیر قانونی تعمیرات کے روک تھام اور خاتمے کے لیے قائم کیے جانے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ہی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایسا ہی بدعنوان بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب عرصہ دراز سے وسطی پر قابض ہے اور غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کا ذمہ اٹھا رکھا ہے ۔ناظم آباد میں عدالتی احکامات کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کو خطیر رقوم کے عوض مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ ماضی میں کئی بار ہونے والے تبادلوں...
نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے سے عالمی ماحولیاتی نظام اور ان ذرائع سے میٹھے پانی پر انحصار کرنے والے اربوں افراد خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی جانب سے 22 مارچ کو پانی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ورلڈ واٹر ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025 میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی ایک چوتھائی آبادی والے 25 ممالک کو ہر سال پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریباً 4ارب افراد یا دنیا کی نصف آبادی کو سال کے کم از کم ایک حصے میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا...
لاہور؍ ڈی آئی خان ؍ پشاور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ خوارجی دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشتگرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں نے حملہ میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام...
وزیراعظم شہباز شریف نے گڈز ڈیکلیریشنز میں بڑے پیمانے پر ہونے والے گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، ادھر پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے افسران اس گھپلے میں ملوث نہیں ہیں، حکام نے گھپلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امپورٹرز اور کلیرنگ ایجنٹس نے WeBOC میں پہلے سے موجود نقائص کا فائدہ اٹھایا۔ واضح رہے کہ پی ایس ڈبلیو 2022 سے WeBOC کو چلا رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن سے اس اسکینڈل کے بارے میں تین دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ یاد رہے کہ ایکسپریس ٹریبیون نے اس اسکینڈل کے بارے میں رواں ہفتے خبر شائع کی تھی،...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطرکی تعطیلات ہونگی۔ شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے افسران اور ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔ پی اے اے کی جانب سےعید الفطر کےموقع پرایڈوانس تنخواہ اورپنشن 24 مارچ کو ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کے چند نکات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ترجمان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے، حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ایک خبر میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے معمول کی آڈٹ رپورٹ کے بعض نکات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ...
ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پویلین کے سٹریٹجک وژن کی وضاحت کی جس کا موضوع "نمک کے دانے میں کائنات" تھا جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے، اقتصادی صلاحیتوں اور تجارتی مواقع کو پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایکسپو 2025ء اوساکا کے لیے پاکستان پویلین کی خصوصی میڈیا بریفنگ اور ڈیجیٹل لانچ کی میزبانی کی جو 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025ء تک ہوگی۔ اس تقریب کی قیادت سفیر رضا بشیر تارڑ نے کی جس میں وزیر تجارت جام کمال خان کی طرف سے پاکستان کی عالمی تجارت اور اقتصادی سفارت کاری کے عزم کو اجاگر کیا گیا ۔ ...
مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری...
افغانستان سے ہزاروں کلومیٹر کی سرحد ہے، افغانستان سے مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو مخالفت کی جاتی ہے، پی ڈی ایم حکومت میں بھی طالبان سے بات کرنے کا فیصلہ ہوا، ملک میں بہتری کےلیے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار پارٹی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارہ میں ہے، ہم صوبہ میں شفافیت...

عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، عوامی رائے کے ساتھ چلنا پڑیگا، علی امین گنڈا پور
عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، عوامی رائے کے ساتھ چلنا پڑیگا، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار پارٹی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارہ میں ہے، ہم صوبہ میں شفافیت لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے، اگر کرپشن ہورہی...
آر پی او ڈی جی خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچرز اور جدید اسلحہ سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تونسہ میں لکھانی چیک پوسٹ پنجاب، کے پی سرحدی علاقے پر واقع ہے اور رواں مہینے میں یہ پانچواں حملہ تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے تونسہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ آر پی او سجاد حسن خان کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد راکٹ لانچرز اور جدید اسلحہ سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مارچ 2025ء) تفصیلات کے مطابق، پاکستانی صحافی احمد نورانی نے، جو اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں،پاکستان کے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے بارے ایک رپورٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہیں، ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسے فوائد حاصل ہوئے جو قانونی نہیں تھے۔ کچھ حلقوں نے اس خبر کو آرمی چیف اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کا موقع جانا، جبکہ معاشرے کے ایک طبقے نے صحافی کو خبر کے ساتھ آرمی چیف کے خاندان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ پاکستان کو مزید کتنا ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کی ضرورت ہے؟ سال دو ہزار چوبیس...
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
جنگلات کا عالمی دن،پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) دنیا بھر میں 21مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا گیا،اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر شہر بھر میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف شجرکاری تقریبات کا انعقاد کیا۔علامہ اقبال پارک میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ایم پی اے ایڈووکیٹ محمد حنیف،محترمہ طاہرہ اورنگزیب،ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،حاجی پرویز خان،لیگی رہنما بلال کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی،تمام معزز مہمان پودا...
لاہور:پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سےحملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے...
افغانستان کیساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہ صرف کے پی کے بلکہ پورے ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سردمہری اور سفارتی ناکامیوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے دعوے حقیقت سے متصادم ہیںاور ان کی ناقص کارکردگی خود ان کے چہرے پر ایک زور دار طمانچہ...
—فائل فوٹو پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق پی اے اے اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کیا ہے۔دورۂ پاراچنار ایئرپورٹ تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے قابل استعمال بنانے کی کوششیں پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ قومی ایئر لائن ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارتِ دفاع...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ‘جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز’ نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، تکنیکی پہلوؤں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جوائنٹ ٹیم نے ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراجز، پی اے اے کی رہائش گاہ، جنریٹر روم، اور دیگر آپریشنل سہولیات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد ٹیم کے ارکان نے ڈپٹی کمشنر (DC) پاراچنار سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاراچنار ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے...
وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔ مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کرلیا۔ پی اے اے کے مطابق دورہ پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے،...
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی...