ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں پولیس کی جوابی کارورائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق تونسہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب پولیس کا سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن، کچے کا خطرناک ڈاکو ہلاک
لاہور:پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا، پولیس نے کچہ ماچھکہ میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔
پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی جس پر دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پنجاب پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کر دیں۔
پولیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔