فوٹو فائل

کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 11 روز سے معطل ہے، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی، ضلع کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں عوام کو ایک کلک پر سہولیات دینے کا فیصلہ

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے جدید دور کے تقاضوں اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کے لیے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کر لیا گیا یے، جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی باقی تمام خدمات کو بھی اس کیٹلاگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ  کی جانب سے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں  تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کے لیے ڈیٹا فراہم کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صرف 29.55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں تاہم وزیر اعلی کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت عوام کی سہولت کے لئے باقی ماندہ تمام خدمات کو بھی بھی ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت یے۔

اعلامیے کے مطابق تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لئے اپنی متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا فراہم کریں۔ یہ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ تمام صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کا ایک سنٹرلائزڈ بینک کے طور پر کام کرے گا۔

ڈیجیٹل پبلک سروس کیٹلاگ سے شہریوں کو مختلف عوامی خدمات کے حصول میں آسانی کے ساتھ ساتھ شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولیات گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے بغیر سرکاری خدمات کی فراہمی کا عمل پیچیدہ رہتا ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی کے موجودہ طریقہ سے تاخیر، عدم فعالیت اور عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا ایک براہِ راست ذریعہ ہے،ڈیجیٹل کیٹلاگ خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے کارکردگی، عوامی سہولت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ کیٹلاگ کو اگلے مرحلے میں"دستک پلیٹ فارم" کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی پابندی
  • خیبرپختونخوا میں عوام کو ایک کلک پر سہولیات دینے کا فیصلہ
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل
  • بس حملوں کے واقعات؛ رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
  • کوئٹہ میں ریڈزون سیل؛ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 11 روز سے معطل
  • کوئٹہ سے ٹرین سروس  تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند
  • کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہو سکی