کراچی ایئرپورٹ بم دھماکا کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمہ کی ضمانت مسترد کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزمہ گل نساء کی ضمانت مسترد کردی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عدالتی ریڈر نے شام کو رابطہ کرکے ضمانت مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر ائیر پورٹ بم دھماکا کیس میں سہولتکاری کا الزام ہے۔ بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کیس میں
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں بشری بی بی، سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عدالت نے پولیس کو 5 مئی تک زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ میں تمام استثنیٰ کی درخواستیں دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔ اگر ملزمان کی جانب سے یہ معمول ہوا تو وہی ہوگا پھر جو سب ملزمان کے ساتھ ہوتا ہے۔ تمام ملزمان کا درخواست میں موقف الگ الگ ہے، اس وجہ سے تمام درخواستیں دیکھ کر بتائوں گا کیا کرنا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 5 مئی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ جبکہ 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔تھانہ کوہسار درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین ، علی بخاری و دیگر کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔
Post Views: 1