لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والے مسافر سے 102 آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز سے آنے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کے 102 آئی فونز برآمد کرلیے۔

مزید پڑھیں: قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کارروائی کلیکڑ کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ لاہور کے رہائشی مسافر ملک شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر اسمگلنگ کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈکتیوں کی نصف سنچری کرنے والے میاں بیوی پکڑے گئے

لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے ڈکیت میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق افتخار اور آمنہ علی الصبح دفاتر جانے والوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ میاں بیوی کو آپریشن ونگ  نے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر پولیس سے بھی لُٹ گیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں

آمنہ اور افتخار نے لاہور کے علاقوں ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن سمیت مختلف حدود میں ڈکیتیاں کیں۔ ڈکیت میاں بیوی کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔  درجنوں وارداتیں کرنے والا میاں بیوی ڈکیت گینگ 6 سال بعد دوبارہ گرفتار ہوا۔ گرفتار جوڑے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے، نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان
  • پاکستان کوسٹ گارد کی بلوچستان میں کارروائی، 2.5 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد
  • پشاور: مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش گاڑی سے کروڑوں روپے لوٹ لیے
  • ڈکتیوں کی نصف سنچری کرنے والے میاں بیوی پکڑے گئے
  • کراچی اور بلوچستان سے بھاری مقدار میں چرس اور غیر ملکی شراب برآمد
  • لاہور؛ 15 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد
  • وہ یورپی ملک جو رہائش اختیار کرنیوالوں کو کروڑوں روپے ادا کرے گا
  • نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔
  • لاہور؛ 14 سالہ لڑکی کی قبرستان سے گلا کٹی لاش برآمد