---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے پوسٹ میں اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

ملزم نے اداروں کے خلاف نفرت اور عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم انس نواز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے ایکس سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹ کرنیوالے متعدد افراد گرفتار
  • پی ٹی آئی کارکن کیخلاف اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کیس: ہماری ملاقات کا حکم دیا جائے، والدہ کی استدعا
  • میڈیا اداروں کی بندش: وائس آف امریکہ کے ملازمین کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ
  • ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • ایلون مسک کی کمپنی کا مودی حکومت کیخلاف مقدمہ درج
  • بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
  • پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کو  کنٹرول اور فنانس  کون کر رہا، ہولناک انکشافات
  • ایف آئی اے نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا