لاہور:پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سےحملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ٹی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیرہ غازی خان پنجاب پولیس چیک پوسٹ

پڑھیں:

محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تونسہ، رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام
  • تونسہ میں رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • محسن نقوی کی تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
  • تونسہ: رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام 
  • ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
  • کوہاٹ، مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
  • کوہاٹ میں مسلم آباد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا