کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز بڑھنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے 20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی تعداد 52 ہے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے مارچ تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب کراچی میں رواں سال شہر میں ڈینگی کے 149 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں اب تک ڈینگی کے 27 کیس سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 167 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیسز رپورٹ ہوئے میں ملیریا ملیریا کے ڈینگی کے
پڑھیں:
دریائے سندھ میں پانی کی کمی، زرعی زمینیں بنجر ہونے لگیں
دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی سطح گر گئی، پانی کی کمی کے باعث زرعی زمینیں بنجر ہونے لگیں۔رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ جو کبھی سندھ کی زرخیزی کی پہچان تھا، آج پانی کی کمی کا شکار ہو چکا ہے، کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ ، سجاول پل کے اطراف دریا کی زمین خشک ہو چکی ہےاورزرعی زمینیں بھی بنجر ہونے لگی ہیں۔۔دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے.سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج پر 15 ہزار کیوسک رہ گئی ہے. سکھر، دادو کینال میں پانی ختم ہوگیا ہے جبکہ بیگاری کینال میں ہر طرف زمین خشک نظر آ رہی ہے۔