Daily Mumtaz:
2025-03-26@00:03:51 GMT

ڈی جی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

ڈی جی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام

ڈیرہ غازی خان پولیس نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی، 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے مستعد اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا اور پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈیرہ غازی خان کے تھانہ واہوا کی جھنگی پولیس چوکی پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس کے دلیر جوانوں نے بہادری سے خارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور جرات کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کو مار بھگایا۔

انہوں نے کہاکہ خارجی دہشتگردوں کے خلاف پولیس جوان سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور جوانمردی سے حملہ پسپا کیا، حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان شاباش کے مستحق ہیں۔

دریں اثنا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مزید محفوظ بنائی جا چکی ہے، چوکی پر اضافی نفری، جدید آلات اور اسلحہ پہلے سے فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر سپاہی ملک و قوم کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام چیک پوسٹ

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع

لاہور:

پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔  

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہتا ہے، جنہوں نے کورٹ مبارک کے قریب خوارج کی جانب سے کیے گئے حملے کو انتہائی پروفیشنل انداز میں ناکام بنایا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے نہ صرف دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے بلکہ صوبے میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنا دیا۔  

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب پولیس سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع
  • محسن نقوی کا خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراجِ تحسین
  • کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
  • ڈیرہ غازی خان میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام وزیر داخلہ محسن نقوی کا پولیس کی بہادری کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کا ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین
  • ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام
  • پنجاب؛ ڈیرہ غازی خان پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
  • ڈیرہ غازی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ
  • پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی خوارجیوں کے خلاف کارروائی ؛چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا