سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم یہ چھٹیاں صرف ٹرانسپورٹ افسران کی ختم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ اپنے پیاروں کے ہمراہ عید منانے کے لیے جانے والے عوام کو اضافی کرایوں سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر کے موقع پر سفری سہولتوں میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ اس لیے عوام کی سہولت کیلیے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام سے کہا کہ کوئی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ انہوں نے متنہ کیا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ تہواروں بالخصوص ہر سال عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں سے من مانا کئی گنا کرایہ زائد وصول کرنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔
چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ افسران چھٹیاں منسوخ کر سندھ حکومت کے موقع پر
پڑھیں:
عیدالفطر پر نئے جوڑے سلوانے سے محروم افراد نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی
کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے لیے نئے جوڑے سلوانے سے رہ جانے والے خواتین و حضرات نے تیار کپڑوں کی خریداری شروع کردی۔ کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں میں مردانہ کپڑوں کی فروخت کے لیے تجارتی مراکز سحری تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر شہریوں کا غیر معمولی رش لگا رہتا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے سلوائے جاتے ہیں، درزیوں کے پاس رش کی وجہ سے نئے کپڑوں کی سلائی بند کردی گئی ہے۔ مختلف برانڈز کے تیار کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مردوں کی نسبت خواتین کو ورائٹی اور مختلف ڈیزائن کے کپڑے آسانی سے مل جاتے ہیں۔