Juraat:
2025-03-24@07:43:45 GMT

کوئٹہ سے رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی پابندی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

کوئٹہ سے رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی پابندی

 

تمام کوچز و بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کا حکم
تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی ہدایت

کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی اور تمام کوچز، بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر عمل کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں عوام کو ایک کلک پر سہولیات دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب
  • عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی بھارتی حکومت کا غیر منصفانہ فیصلہ ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • بس حملوں کے واقعات؛ رات کے وقت کوئٹہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
  • کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
  • پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
  • عوامی مجلس عمل پر پابندی کا بھارتی فیصلہ غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے، میر واعظ
  • کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • یوِم پاکستان پریڈ ؛ دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کے داخلے پر پابندی