Al Qamar Online:
2025-03-25@22:30:18 GMT
پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں یوم پاکستان پرپرچم کشائی کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، دبئی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، میڈیا نمائندگان اور قونصل خانے کے افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قونصل جنرل حسین محمد نے قومی پرچم کشائی سے کیا۔ اس موقع پر صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔(جاری ہے)
اپنے خطاب میں حسین محمد نے یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دن کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا، جو 14 اگست 1947 کو حقیقت بن گیا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم سماجی اور معاشی ترقی کے میدان میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد، یقین اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔