ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی اور اضافی کرایوں سے بچانے کیلئے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے عملے کی عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو عیدالفطر پر سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے گی، عید کے دوران اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات عام ہوتی ہیں، کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے صوبے میں ٹرانسپورٹ افسران اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

بانی کی رہائی؛ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو عید سے پہلے خوشخبری سنا دی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2 اپریل تک سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

—فائل فوٹو

وفاقی وزارتِ ریلوے نے عید کے موقع پر تمام ایکسپریس ٹرینوں، مسافر ٹرینوں اور انٹر سٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

عیدالفطر پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارتِ ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔

وزارتِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی
  • عید پر سندھ میں ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ
  • خیبرپختونخوا میں عوام کو ایک کلک پر سہولیات دینے کا فیصلہ
  • عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی
  • پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کی 9 چھٹیاں ہونگی، اعلان کردیا گیا
  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں ! طلبا کے لیے بڑی خوشخبری
  • پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں کمی کا اعلان