اسلام آباد:

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی  پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد  سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد  کا خیرمقدم کیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کا داخلہ 22 مارچ دوپہر 12 سے 23  مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند ہوگا۔

پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔

 لاہور سے براستہ موٹر وے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔

ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ کشمیر اور مری سے آنے والی بڑی گاڑیاں17میل ٹال پلازہ سے20 کلو میٹر پہلے روک دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی اور پروازیں متاثر ہونے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز
  • اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے۔
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’ایس ایف کارگو‘ کے آپریشنز کا آغاز
  • چائنہ سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کیلئے کارگو پروازوں کا آغاز
  • اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے 59 کارکنوں کی گرفتاری مانگ لی
  • عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی 2 خواتین سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار
  • آتشزدگی کے باعث بند رہنے کے بعد برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ جزوی طور پر فعال
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا
  • آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر