وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کی ہی بدولت ٹیم ورک، تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اتحاد و یگانگت کی بدولت ہی معاشرے مثبت سمت میں پروان چڑھتے ہیں، کھیل امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، آزادکشمیر میں کھیلوں کا فروغ مثبت معاشرے کے فروغ کی نشاندہی کر رہا ہے، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی فسطائیت سے تنگ ہیں، اگر بھارت نے مقبوضہ وادی میں بربریت نہ روکی تو بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور سفاکیت کے خاتمہ کی ضرورت ہے، کھیلوں میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ اچھی خصلت ہے، سپورٹس کا فروغ مثبت معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت کی ترجیح کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفر آباد میں چنار کرکٹ کونسل کے زیراہتمام چنار ٹیپ بال ٹی ٹین سپریم لیگ کے جاری کرکٹ مقابلوں کے فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر وقار احمد نور، وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، سیکرٹری سپورٹس راشد حنیف، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس شوکت حیات بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے، حقیقی معنوں میں نوجوانوں کو چست و توانا رہنے کا موقع میسر آتا ہے، آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر حالت پر افسوس ہے، بھارت بربریت روکے، بھارتی فسطائیت کی بدولت خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی بربریت کو روکنے اور بھارت کو جنگی جرائم کی پاداش میں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدام کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے فروغ کو فروغ کے لیے نے کہا

پڑھیں:

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب نے کیڈٹ کالجز بارے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری کی تعیناتی کی منظوری دی، بورڈ آف گورنرز نے کیڈٹ کالج پلندری کے لیے 34 ملین روپے کی اضافی رقم کی منظوری بھی دی، اجلاس میں کیڈٹ کالج مظفر آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں کیڈٹ کالجز کے جملہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انھوں نے کہا ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے تو دنیا سے مقابلہ کر سکیں گے، تعلیم کا معیار بہتر ہو گا تو نوجوان نسل دنیا میں اپنی بہترین پہچان منوانے میں کامیاب ہو سکے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے متحرک ہے، خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کیڈٹ کالجز کے جملہ مسائل کے حل کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
  • امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
  • مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے گھروں پر بھارتی فورسز کے چھاپوں کا سلسلہ جاری
  • چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
  • پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں، بیرسٹر سلطان
  • ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے: اعصام الحق
  • گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں: فضا علی کی اپیل
  • مقبوضہ کشمیرمیں یوم پاکستان