عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ہنزہ میں شجرکاری مہم، 5 ہزار پورے لگائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری مہم میں مقامی عمائدین، طلبہ، اسماعیلی سوک رضاکار، TMS کے عہدیداران، نمبر دار، میڈیا کے نمائندگان اور ماحولیاتی کارکنوں نے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور ماحول کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں، مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہم کا
پڑھیں:
گلگت بلتستان، محکمہ صحت اور تعلیم میں مقامی چھٹیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
گلگت بلتستان کابینہ کے 26 فروری 2025ء کو ہونے والے 15 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم (سکول، ہائیر، ٹیکنیکل) اور سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کو تمام مقامی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ تعلیم اور صحت میں مقامی چھٹیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان کابینہ کے 26 فروری 2025ء کو ہونے والے 15 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم (سکول، ہائیر، ٹیکنیکل) اور سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کو تمام مقامی تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔