2025-02-02@06:47:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2598

«بی یوجے»:

    تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی زیرقیادت کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور کشمیری عوام کو انصاف دلانے کے لیے عالمی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام ایک کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر سفارتی دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی زیرقیادت کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور کشمیری عوام کو...
    استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے شادی پر خریدے جانے والے مہنگے جوڑے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔شادی کیلئے دلہن کے جوڑے کی قیمت اب لاکھوں میں پہنچ گئی ہے جس کے باعث کافی لوگوں کیلئے خوبصورت جوڑا لینا ان کی استطاعت سے باہر ہوگیا ہے۔سینئر اداکار افضل خان نے بھی دلہن کے مہنگے جوڑے کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ اب لاکھوں روپے میں شادی کا جوڑا آتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہوں اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کیلئے اس وقت 75 ہزار روپے کا جوڑا خریدا تھا، اور میری بیوی کا جوڑا خاندان کی 3 دیگر خواتین نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور وہ اسی جوڑے میں...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)کاروبار کی مسابقتی دنیا میں بھارتی شہری رضوان ساجن کی متاثر کن کامیابی کی داستان ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ممبئی کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے رضوان سجن کو ابتدائی طور پر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنی کفالت کے لیے انہوں نے چھوٹی موٹی نوکریاں کیں یہاں تک سڑکوں پر کتابیں اور دودھ بھی بیچا۔ تاہم زندگی نے ایک سخت موڑ لیا جب انہوں نے اپنے والد کو کھو دیا اور انہیں بیرون ملک بہتر مواقع تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ 1981 میں انہوں نے کویت جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہوں نے بطور ٹرینی سیلز مین کام کرنا شروع کیا۔ یہ ملازمت کامیابی کی طرف پہلے قدم کے طور پر ثابت ہوئی جس...
    غزہ میں جنگ تھمی تو اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ تھمی تو اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام تیز کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے آپریشن میں 16 سال کے لڑکے سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے بیشتر فلسطینی بیمار اور اسرائیلی تشدد سے زخمی ہیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چوتھے مرحلے میں تین اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے گئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی قیدیوں کا پُرجوش استقبال کیا گیا، 9 ماہ بعد کھولی جانے...
    ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 5 فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے جو بھارت نے طاقت کے بل پر سلب کر رکھا ہے۔ اس مرتبہ بھی ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپورجوش و جذبے سے منایا...
    خیرپور (بیورورپورٹ ) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں خطرناک اور غیر معیاری کھلے تیل کے تین ڈپو سیل کر دیے گئے اور 60 ہزار لیٹر سے زائد تیل ضبط کیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ارسلان حیدر پھلپوٹو ، اسسٹنٹ مختیارکار شیراز حسین پھلپوٹو، سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن اور پولیس افسران نے لقمان، خاکی شاہ پل اور پنج ہٹی کے مقام پرعبدالباری شیخ، روی کمار، اور دیوان آئل ڈپوپر کھلے تیل کو چیک کیاگیاجہاں کھلے تیل کو غیر معیاری اور صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کھلے تیل...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت)شہید بینظیر آبادمیں آئیس کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے یونی ورسٹیاںاسکول کالجز آماہ جگاہ بن گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں خطرناک اور سنگین مسائل میں “آئس کا نشہ” سب سے پہلے نمبر پر ہے اس زہریلے اور خطرناک نشے نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے – یہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہو کر ہمارے حجروں ، بیٹھکوں ، اور گلیوں تک آپہنچا ہے اور ہم خاموشی اور بے بسی کیساتھ یہ تماشا دیکھ رہے ہیں – اس نشے نے نہ صرف ہمارے نوجوان نسل کو موت کی طرف دھکیلا ہے بلکہ سارے معاشرے کو انتشار اور بے امنی کا شکار...
    واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔ 26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے...
    میرپورخاص (بیورو رپورٹ) حیسکو کے بقایاجات پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں نے واجبات وصولی کا بیڑا اٹھا لیا SE واپڈا کی جانب سے یوسی چیئرمین کو لسٹیں سپرد کردی تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص کی جانب سے نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران حیسکو ، پولیس اور رینجرز پر شہریوں کو حراساں کرنے کے الزام کے بعد حیسکو کے SE امیر احمد میمن سے یوسی چیرمین حنیف میمن کی سربراہی میں چیئرمینوں ارشد ہزاروی ، شریف بلوچ ، ممتاز جھنڈیر اور دوست محمد خاصخیلی پر مشتمل یوسی چیئرمینوں کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی ملاقات کے بعد حیسکو کی جانب سے نادھندگان کی لسٹیں یوسی چیرمینز کے حوالے کردی گئی ہیں اور...
    نوشہروفیروز(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف محراب پور یونین آف جرنلسٹس کیجانب احتجاج کیا گیا مظاہرین نے پریس کلب محراب پور سے ریلی نکال کر جناح چوک پر احتجاج کیا گیا احتجاج میں صحافیوں سمیت تحصیل بار ایسوسی ایشن، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان فلاح پارٹی، زرگر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی مظاہرین نے بازوں پر سیاہ پیٹیاں اور ہاتھوں میں مذمتی بینر اٹھا رکھے تھے بھرپور احتجاج کے دوران حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی احتجاج کی قیادت ضلعی نائب صدر منور حسین منور، صدر محراب پور یونین آف جرنلسٹس محمود الحسن جلالی سینئر صحافی عابد علی ساحل طْورنے کی مظاہرے کے دوران ایڈووکیٹ محمد رمضان مغل,...
    گھارو( نمائندہ جسارت )گھاروں کی مختلف پی ایم ٹیز کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری روڈوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر نظر آتش کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں اعتراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر تاجر برادری کے سرپرست اعلی محمد قاسم چانڈیو ٹاؤن کمیٹی گھارو کے وائس چیئرمین میر بابو پنہور کونسلر وحید عارفانی کونسلر سکندر چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ الیکٹرک کے موجودہ ایریا انچارج زین شر شہریوں کو بلوں کی مد میں بلیک میل کر رہا ہے اور گزشتہ کئی روز سے شہر کی مختلف پی ایم ٹیز کو غیر اعلانیہ...
    فیصل آباد (نمائندہ جسارت) اسلامک لائرزموومنٹ کے راہنمائوں محمد احمد کھار ا ایڈو وکیٹ ،ملک ہارون مصطفی ایڈووکیٹ، رانا تنزیل الرحمن ایڈوکیٹ نے ضلع کچہری میں فائرنگ کے نتیجے میں پیشی پرآئے شخص کے قتل پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کچہری میں قتل کی مسلسل چوتھی واردات ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج ہے۔محض آرپی او اورسی پی اوکے تبادلے سے کچھ نہیں ہوگا،صوبائی حکومت اس مسئلہ پر سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وکلاء اورسائلین کی زندگیاں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کااعلان کرے۔سی پی او کے دفتر کے عین سامنے آئے روز فائرنگ سے وکلاء سمیت سائلین کی زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں۔ پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان بار کونسل ، بلوچستان یونین اف جرنلسٹس اور انسانی حقوق کمیشن بلوچستان نے متنازع پیکا ایکٹ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر بی یوجے خلیل احمد کہتے ہیں پیکا ایکٹ کے خلاف ائینی درخؤاست جلد عدالت عالیہ میں دائر کردی جائے گی۔بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین راحب خان بلیدی نے پریس کلب کوئٹہ کا دورہ کیا اوربلوچستان یونین اف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کی اور بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری ، عبدالغنی کاکڑ، سینئر نائب صدر منظور رند ،اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور جرنلسٹس پینل کی انتخابات میں شاندار جیت پرمسرت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی یونیورسیٹوںمیںبیورکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کے متنازعہ بل کو منظور کرنے خلاف کے خلاف فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فاپواسا) کے تحت جاری سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اساتذہ کا احتجاج پندرویں روزہ میں داخل ہو گیا ملازمین بھی احتجاج میں شریک تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں حکومت سندھ کے بیورکریٹس کو جامعات میںوائس چانسلر مقرر کرنے کے متنازعہ بل پراساتذہ کا احتجاج پندرویں دن بھی جاری رہا جس کے دوران اساتذہ نے مکمل کلاسز کا بائیکاٹ کیا اساتذہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آفیسرز ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین نے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا...
    ویب ڈیسک:  امریکا سے کراچی آئی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بوائے فرینڈ  کی جانب سے دھوکا دینے کے بعد ایک اور  پاکستانی نوجوان جس کا تعلق پہلوانوں کے شہر سے گوجرانوالہ نے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون  اونیجا اینڈریو رابنسن سے گوجرانولہ شہر کے عبدالرحمن نامی نوجوان نے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ عبدالرحمن پراپرٹی کا کام کرتا ہے ۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر نوجوان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرحمن دلہا بنا ہوا ہے اور اپنے دوستوں کے  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے  ڈال رہا ہے۔
    گھنٹی دوسری بار بجی تو ملازم دوڑ کر دروازے کی طرف لپکا۔ دروازہ کھولا تو سامنے ایک اجنبی نوجوان ایک نوعمر بچے کی انگلی تھامے کھڑا تھا اور دوسرے ہاتھ سے ایک چھوٹا چرمی بیگ اٹھایا ہوا تھا۔ ہاں جی!  کیا کام ہے جی؟  کس سے ملنا ہے؟ یہ محمد رشید کا گھر ہے؟ اجنبی شخص نے سوال کیا۔ یہاں تو مجید دادا اور ان کے بیٹے بھائی یاسین رہتے ہیں۔ کم عمر ملازم نے سر کھجاتے ہوئے جواب دیا۔ ہمارا نام کیلاش سنہا ہے۔ یہ میرا بیٹا سنجیو ہے۔ ہم دلّی سے آئیں ہیں اور مجید جی سے ملنا چاہتے ہیں۔ ملازم دوڑ کر اندر گیا، واپسی پر اس کے ہمراہ ایک 60-65  سالہ آدمی تھا۔ آدمی نے کیلاش...
    ریاض احمدچودھری بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت جواں ہے۔ الحاق پاکستان کی قرارداد لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کی عکاس ہے۔یہ کشمیریوں کی تحریک کے لیے ایک واضح راستہ متعین جبکہ بھارت کو ایک آپشن کے طور پر مکمل مسترد کرتی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 77 برس کے دوران ساڑے چار لاکھ کے لگ بھگ کشمیریوں نے ”بھارتی قبضے سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق” کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار3سو29 کشمیری شہید کیے۔ کشمیری بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود” غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور...
    کراچی: قومی اور بین الاقوامی آرکیٹیکٹس، سٹی پلانرز اور ڈیزائنرز نے کہا ہے کہ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اسے برقرار رکھنا معاشی ترقی کی کلید ہے اور حکومت کو اسے پائیدار اور تیز اقتصادی ترقی کے لیے ترجیح دینی چاہیے۔  کراچی میں گزشتہ بارشوں اور تباہ شدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے زیادہ تر اہم شاہراہیں خستہ حال ہیں، جس سے ٹریفک جام سمیت شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ماہرین نے ان خیالات کا اظہار این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ (ڈی اے پی) کے زیر اہتمام دو روزہ پروگرام کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا عنوان "دوسری کانفرنس آن آرکیٹیکچر، آرکیٹیکچرل...
    گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے اہم سہولت کار عبدالغفار کو  ملزم کے خلاف ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ سہولت  کو  فیصل آباد منتقل کیا گیا  پاکستانی ایجنٹ عبدالغفار نے درجنوں افراد کو یورپ بھجوانے میں اہم سہولت کاری کی، ملزم 2023 ء سے موریطانیہ میں رہ رہا تھا۔ملزم کا باپ سرفراز اور قریبی رشتے دار منیر 2018 ء سے موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم عبدالغفار کے افریقی سمگلر ابوبکر سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کر کیے گئے،...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    محراب پور: ایک ہی خاندان کے ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاجارہاہے
    کراچی(سماجی رپورٹر)متحدہ علماء محاذ ہاکستان کے زیر اہتمام ، 16 واں یومِ تاسیس کے موقع پر مقامی ہال میں شہدائے مقاومت سیمینار کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف کاتب فکر جید علماء مشایخ، سیاسی زعماء ڈاکٹرز، وکلاء ، تاجر، اقلیتی رہنماوں سمیت دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی بانی صدر متحدہ علماء محاذ ہاکستان علامہ مرزا یوسف حسین ، مرکزی چیئرمین متحدہ علماء محاذ مولانہ عبدالخالق سلفی ، سیکریٹری جنرل متحدہ علماء محاز مولانہ محمد امین انصاری سمیت دیگر مختلف کاتب فکر رہنماوں نے مظلوم فلسطین مسمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مولانہ محمد امین انصاری نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث قومی سلامتی کے مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکا کے ایک دورے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،تاہم ٹرمپ ان دونوں مقامات کو جو توجہ دیں گے اس کا ایک...
    حیدرآباد: آل سندھ ایگری کلچرریسرچ ریجنل ایمپلائز یونین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف حیدرآباد کا اجلاس قائم مقام صدر اور چیئرمین شاہ لطیف آباد ٹائون اسامہ حفیظ خان کی زیر صدارت انصاف ہائوس لطیف آباد میں منعقد ہو اجس میں جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ شفیع محمد پیرزادہ اور پی ٹی آئی حیدرآباد کے اراکین سمیت، ٹائون کے ذمہ داران ، یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری فہد خان، وومن ونگ کی صدر افروز شورو ، سبین خان، ایچ ایم سی اپوزیشن لیڈر اور نائب صدر نظیر خان، پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری مومن خان سمیت ایچ ایم سی اراکین اور پارٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق 8فروری کو حیدرآباد کے غیور اور باشعور عوام...
    بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کا رہائشی نوجوان تھانور عرف خاور کولہی جو کہ دس روز قبل ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈومیں اپنے سسرال سے ملنے گیا تھا،اوروہاں سے واپس اپنے گائوں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لیے نکلامگروہ گھرنہیں پہنچاجس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیاپرچلائی گئی تاہم گزشتہ روز اس کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی کہ نوجوان تھانور عرف خاور کولہی کو بھارتی فورسز نے ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈیو سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے اس حوالے سے ان کے بھائی رمیش کولہی نے رابطہ کرنے...
     ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔  اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر   اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی۔ مہمانوں میں امریکا، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔
    وفاقی وزیر احسن اقبال برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کر رہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ شعبہ جات کے نا ظمین کے اجلاس سے خطاب کر ر ہے ہیں ‘قیم صوبہ محمد یوسف بھی ساتھ موجود ہیں
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیےاجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی...
    غزہ: قابض اسرائلی فوج کی قید سے آزاد ہونے والے فلسطینی شہری رام اللہ میں اپنے اہل خانہ سے مل رہے ہیں غزہ(صباح نیوز)حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکملہو گیا ، اسرائیل نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دئیے۔ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا جبکہ تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز حماس کی جانب سے آزاد کردہ 2 اسرائیلی یرغمالی اب اسرائیلی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابق روایت...
    لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...
    واشنگٹن(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلیے پرامید ہیں۔ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور...
    موجودہ حکومت جب سے وجود میں آئی ہے، نت نئے قوانین کا ظہور ہوا ہے۔ اس عمل سے ملک کے متعدد ادارے اور تجارتی سرگرمیاں کمزور ہو چکی ہیں، تعلیمی لحاظ سے بھی کوئی خاص کارکردگی سامنے نہیں آئی ہے۔  اب ایک بل اور منظور کر لیا گیا ہے یہ ہے پیکا ترمیمی بل، جسے وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا تھا۔ اس بل کی صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق، سول سوسائٹی سخت مخالفت کر رہی ہے، چونکہ سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کی وجہ یہ ہے بل کے تحت جھوٹی خبر پر تین سال قید اور 20 لاکھ جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے اس موقعے پرکہا کہ...
    غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے چوتھے مرحلے میں 183 فلسطینی قیدی رہا کر دیے،حماس نے معاہدے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا...
    عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی کے امریکی انتظامیہ کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے مصر اور اردن سے غزہ سے فلسطینیوں کو واپس اپنے ملک بلانے کے مطالبے کے خلاف ایک متفقہ مؤقف پیش کیا گیا ہے۔ مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے...
    حماس کی جانب سے مزید 3 یرغمالیوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے تصدیق کی کہ 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، ان میں سے 150 غزہ پہنچے جبکہ 32 مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں بس سے اترے، جہاں ایک بڑے ہجوم نے ان کا استقبال کیا، مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے ایک قیدی کو مصر جلاوطن کر دیا جائے گا۔ اسرائیل کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے علی البرغوتی نے بتایا کہ میں خوشی محسوس کرتا ہوں، حالانکہ ہم نے درد اور مشکلات کے دن گزارے۔ علی البرغوتی کا کہنا...
    عرب وزرائے خارجہ اجلاس : غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کے جبری انخلا کا منصوبہ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز جدہ (آئی پی ایس )عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو غزہ سے اردن اور مصر میں جبری طور پر منتقل کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔عرب وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کو غزہ سے اردن اور مصر میں جبری طور پر منتقل کرنے کے امریکی صدر کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔وزرائے خارجہ نے متفقہ مقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا کسی بھی طرح کے حالات میں قابل قبول نہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان...
    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) میں مہنگے دیہاڑی دار افسران اور عملے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نے قائم مقام جنرل منیجر کو 27 ہزار روپے یومیہ اجرت پر بھرتی کیا، ایک جنرل منیجر 30 ہزار یومیہ پر رکھا گیا، ایف آئی اے انکوائری پر کنٹریکٹ ختم کیا گیا۔ذرائع پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ 3 سپرنٹنڈنٹ بھی 23 ہزار روپے یومیہ پر بھرتی ہوئے، ورکشاپ میں دو ڈپٹی منیجرز 13 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے، 3 سیکیورٹی اہل کار 7 ہزار روپیہ یومیہ پر بھرتی ہوئے۔ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو معاملے کا علم ہے، سی ای او...
    فوٹو آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے غیرملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔  دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانا اولین ترجیح ہے: آرمی چیفآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف...
    ہیلتھ یونٹ وین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشی ایٹوز کے تحت گورنر ہاؤس میں ہیلتھ یونٹ وین کے ذریعے مفت طبی سہولیات اور بیماریوں کی تشخیص یقینی بنائی جائے گی، آئی ٹی طلباء، امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین اور مستحقین کو فوراً طبی سہولت میسر ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں فلاحی ادارہ شائین ہیومینٹی کے ہیلتھ یونٹ وین کا افتتاح کردیا۔ گورنر سندھ نے ہیلتھ یونٹ وین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انیشی ایٹوز کے تحت گورنر ہاؤس میں ہیلتھ یونٹ وین کے ذریعے مفت طبی سہولیات اور بیماریوں کی تشخیص...
    بوسٹن:ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی والے میٹھے مشروبات دنیا بھر میں سالانہ 22 لاکھ سے زائد ٹائپ 2 ذیابیطس کے نئے کیسز کی بنیادی وجہ بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان مشروبات کے زیادہ استعمال سے ہر سال 12 لاکھ سے زائد افراد میں دل کی بیماریوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔ یہ تحقیق ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے ماہرین نے کی ہے، جو حال ہی میں سائنسی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔ اس مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالہ اعداد و شمار (1990-2020) کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ شوگر والے مشروبات عالمی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ تحقیق کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) فلسطینی گروپ حماس نے ہفتہ یکم فروری کے روز تین اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ فرانس اور اسرائیل کی دوہری شہریت کے حامل اوفر کالدیرون اور یارڈن بیباس کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا جبکہ اسرائیلی اور امریکی شہری کیتھ سیگل کو بعد ازاں غزہ سٹی کی بندرگاہ پر رہا کیا گیا۔ یوں انیس جنوری کو جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک اٹھارہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی حماس کا اسرائیل پر غزہ کو امداد کی ترسیل میں تاخیر کا الزام غزہ پٹی کے مستقبل کی...
    یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ممکنہ خطرناک سیارچے کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے، جو 22 دسمبر 2032 کو زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سیارچے کا سائز 328 فٹ چوڑا ہے اور اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1.3 فیصد تک ہو سکتے ہیں۔ سیارچہ جسے سائنس دانوں کی جانب سے YR4 کا نام دیا گیا ہے، 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک طاقتور دوربین کے ذریعے دریافت کیا گیا۔ اس کے بعد امریکی اور یورپی ماہرینِ فلکیات نے اس پر گہری نظر رکھنی شروع کر دی۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق جنوری کے آغاز سے ماہرین دنیا بھر کی دوربینوں سے اس سیارچے کا سائز، رفتار اور مدار کو سمجھنے کی کوشش...
    شام کے حکام نے بشار الاسد کے دور کے ایک سیکیورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افسر بشار الاسد کا کزن ہے اور اس نے 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے کردار ادا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد عرب میڈیا کے مطابق شام کے نئے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ یہ عاطف نجیب  نامی سابق افسر بشار الاسد کا کزن بھی ہے، اس لیے بشارالاسد کے زیادہ قریب اور بھروسے کا افسر تھا۔ یہ افسر درعا کے علاقے میں پولیٹکل سکیورٹی سربراہ رہ چکا ہے۔ بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو فوجی حکام نے اللاذقیہ سے گرفتار کیا ہے۔ شام...
    فلسطینیوں کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق 200 کمپنیاں جن کا تعلق مارکیٹنگ، آئی ٹی اور چیریٹی یا فلاحی شعبے سے ہے، میں کام کرنے والوں کے لیے ورکننگ ویک یا ہفتے میں کام کے ایام کو پانچ کی بجائے چار دن کا کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فیصلے سے مذکورہ شعبوں میں کام کرنے والے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو یہ سہولت میسر ہو گئی ہے۔ ''فور ڈے ویک فاؤنڈیشن‘‘ مہم کے ڈائریکٹر جوئے رائل نے کہا، ''پانچ روزہ کام کا ہفتہ 100 سال پہلے ایجاد ہوا تھا اور اس دور کے لیے کہیں سے موزوں نہیں ہے۔‘‘ جرمن کارکنوں نے پچھلے...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار نے  یورپی کونسل کے اولین صدر اور بیلجیم کے سابق وزیر اعظم ہرمن وان رومپوی کا ایک خصوصی انٹرویو  کیا۔انٹرویو کے دوران مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلہ خیال اور باہمی تعاون کا عالمی ترقی پر مرتب ہونے والے  اثرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وان رومپوی نے کہا کہ  میں خود مشرق اور مغرب کے موضوعات میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگرچہ بڑے اختلافات موجود ہیں، ہمیں ہر صورت میں بات چیت جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہم ہمیشہ کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں، اور یہ روبرو تبادلہ خیال ہمیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے میں...
    وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو اہل لاہور کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں، لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی، مریم نواز نے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
    بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )بحریہ ٹائون کراچی کے خلاف احتساب عدالت نے ریفرنس قبول کر لیا،33ملزمان کی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ملزمان کو 25فروری کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے بحریہ ٹا ئون کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ ریفرنس میں ملک ریاض، قائم علی شاہ، شرجیل میمن، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن جاوید حنیف، سابق ڈی جی ایم ڈی اے، سابق ڈی سی ملیر قاضی جان محمد سمیت 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا...
    فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)  کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی میٖڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والے تیسرے یرغمالی کیتھ سیگل کو آج بعد میں کسی اور مقام پر حکام کے حوالے کیے جانے کی توقع ہے۔ جنگ بندی معاہدے...
    یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا لیکن اس کے بعد سے اس نے امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یورپی ایجنسی نے بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔ موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا سیارچہ...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل، اسرائیل  نے بالآخر 3 کے بدلے 183 فلسطینی رہا کر دیے۔ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا، حماس نے خان یونس اور جبالیہ سے 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے سابقہ روایت کت مطابق قیدیوں کو تحائف کے ساتھ ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں سے 183 فلسطینی کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے فلسطینبیوں میں عمر قید کی سزا  پانے والے 18 قیدی بھی شامل ہیں۔ فلسطینیوں قیدیوں کا مغربی کنارے میں پُرتپاک استقبال...
    سندھ انفارمیشن کمشنر نے حیدر آباد میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔سندھ انفارمیشن کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مختلف اوقات میں نوٹس اور شوکاز بھی جاری کیے تھے۔ سماجی کارکن بوٹا امتیاز نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال سے حیدرآباد میں  سول اسپتال میں اقلیتی کوٹے پر  بھرتی ملازمین کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی، جو انہیں فراہم ٓنہیں کی گئی۔ سندھ انفارمیشن کمیشن کا آرٹس کونسل کراچی کو تمام معلومات فراہم کرنے کا حکمکراچی سندھ انفارمیشن کمیشن نے دی آرٹس فورم کے صدر... جس پر سندھ انفارمیشن کمشنر نے 6 فروری کو ایم ایس کو کراچی طلب کر لیا ہے۔حکم نامے کے مطابق 18 اکتوبر کو ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست گزار...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کو گزشتہ صبح 4 بجے پولیس جناح اسپتال میں لے کر آئی تھی۔ والدہ ذہنی مریضہ ہیں: کراچی آئی شادی کی خواہشمند امریکی خاتون کے بیٹے کا بیانکراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ اونیجا کے پیروں میں بہت سوجن ہے اور وہ عجیب باتیں کر رہی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق امریکی خاتون اونیجا کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے...
    یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس پر اہم اعلامیے میں خبردار کیا اسٹیٹس کیلئے انسانی حقوق اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیںتفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے موجودہ مانیٹرنگ سائیکل کے وسط مدت کے قریب پہنچ رہے ہیں، ہم پاکستان کو اپنے اصلاحاتی راستے پر جاری رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کررہاہے، اجی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل کی فہرست حل کرنے میں پیشرفت پرہے، جی ایس پی پلس کیلئےانسانی حقوق...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) یورپی یونین نے جمعے کے روز پاکستان کو خبردار کیا کہ بلاک کے لیے اس کی بغیر ڈیوٹی برآمد کنندہ کی حیثیت صرف اس وقت تک قائم رہے گی، جب وہ لیبر اور شہری حقوق اور آزادی اظہارِ رائے سے متعلق یورپی خدشات کو دور کرتا رہے گا۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا، جب یورپی یونین کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے، اولاف سکوگ نے اپنا ایک ہفتے پر مشتمل دورہ اسلام آباد مکمل کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس تجاری اسکیم کے تناظر میں اسلام آباد حکومت کے ساتھ انسانی...
    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری جاوید، نعیم، یونس خان اور سلیم الرحمان کی گمشدگی کے مقدمات درج کر لئے ہیں، لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش جاری ہے۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا ہے یا زندہ ہے، وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔بعدازاں عدالت نے پولیس کو لاپتہ شہریوں کا...
    واشنگٹن/جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر غزہ کے فلسطینی باشندوں کا استقبال کریں میں سمجھتا ہوں کہ اردن ان لوگوں کا استقبال کرے گا امیدہے مصر بھی ان کو خوش آمدید کہے گاجبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مکینوں کو ان کی سرزمین سے ہٹانا نسلی تطہیر ہے‘ فلسطینیوں کا ان کی سرزمین سے انخلاءدو ریاستی حل کو ہمیشہ کے لیے ناممکن بنا دے گا.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ان میں سے ایک کو یہ کہتے سنا کہ وہ ایسا ہر گز نہیں کریں گے مگر میں سمجھتا ہوں وہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے. مارکوروبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )مراکش کشتی حادثے کے بعد زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل کرلیا گیااور مزید 8 متاثرین پاکستان پہنچ گئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں.(جاری ہے) وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کی شناخت محمد افضل، محمد عدیل، عرفان احمد، ارسلان، غلام مصطفی، بدر محی الدین، مجاہد علی اور تصور احمد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے 2 کا تعلق شیخوپورہ، 2 کا سیالکوٹ، 2 کا منڈی بہاﺅالدین جبکہ ایک کا گجرات اور ایک کا جہلم سے ہے ان...
    حماس آج مزید دو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ حماس کی جانب سے آج مجموعی طور پر 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘کے مطابق، اسرائیلی یرغمالی اوفر کالڈیرون، اور یارڈن بیباس کو ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ غزہ میں قیدیوں کا یہ چوتھا تبادلہ ہے جس میں 183 فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 کے بدلے 110: حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تیسرے تبادلے کی خاص بات کیا ہے؟ آج براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت فقیر کا پڑ چوک پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے نائب امراء عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ناظمین زونز سمیت کا رکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو ڈپارٹمنٹ اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)اسپشل انویسٹمنٹ کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔(جاری ہے) ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی)کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10فیصد سے بڑھا کر35فیصد کر دیا گیا ہے۔کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کیلئے شفافیت اور یکساں...
    ترجمان ڈی ایف پی کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی...
    سعید احمد:شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد جمع کر لئے ،ڈرائیور اور گارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لئے گئے۔تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔عینی شاہدین سے بھی بیانات قلم بند ،ویڈیو ز بھی حاصل کی گئیں۔شالیمار ایکسپریس کی سپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج،ڈپٹی چیف انجینئر مکینیکل،ڈپٹی چیف انجینئر کیرج اور ڈپٹی چیف افیسر سیفٹی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک...
    لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔ اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔ مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا...
    حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 31 جنوری 2024 سے نیشنل سیونگ اسکیمز پر منافع کی شرح میں 200 بیسس پوائنٹس تک کمی کر دی ہے۔ سی ڈی این ایس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ کمی بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس (BSC)، **پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس (PBA)، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس (RIC) اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس (SFWA) پر کی گئی ہے۔ منافع کی شرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پینشنرز سرٹیفکیٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد سے 11.88 فیصد، اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد کر دی...
    ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں شہید ہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے 5فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.  جس کے مطابق پانچ فروری کو تمام دفاتر ادارے بند ہوں گے۔
    غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی مغوی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی مغویوں کے نام جاری کردیے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کردیے۔
    اسپشل انویسٹمنٹ کونسل ( ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق  نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو  گیس  ذخائر  کی مد میں دیے   گئے  حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کر دیا گیا  ہے۔ کمپنیوں کو  گیس کی بروقت  ترسیل کے لیے  سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد  گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے  شفافیت اور یکساں مواقع فراہم کرنا...
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ...
    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں باغیوں اور سرکاری فوج کی لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والا انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور کشیدگی جاری رہنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ ہے۔عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما میں خوراک، صاف پانی اور طبی سازوسامان کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ یہ علاقہ کئی روز سے لڑائی کا مرکز رہا ہے جہاں اب ہمسایہ ملک روانڈا کے حمایت یافتہ ایم 23 باغیوں کا قبضہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق، باغی اب صوبہ جنوبی کیوو کے دارالحکومت...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ایس آئی ایف سی کی جانب سے پٹرولیم کمپنیوں کے حصص کے فروخت کے تناسب میں اضافے اور اس شعبے کی ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائر کے فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کرلی۔  احسن اقبال نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔   اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار  وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت...
    مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے 2024 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت قتل عام  مسلسل جاری رکھا۔ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بےشمار بے گناہ کشمیری شہید، اغوا، لاپتہ اور غیر قانونی طور گرفتار کیے گئے، 2024 میں  قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 101 کشمیری شہید ہوئے جن میں تین کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔ 50 افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض افواج نے متعدد رہائشی مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں، 2024 میں مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 67 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور کریک ڈاؤن کے دوران 3,492...
    اویس خان: جھنگ میں   ایک شاہراہ پر ٹریفک وارڈن عابد حسین کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے...
    ملکی معاشی حالات کے باعث گزشتہ چند سالوں سے دیگر اشیا کی طرح گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا۔ شرح سود 22 فیصد تک پہنچ جانے سے بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا تھا تاہم گزشتہ ایک سال سے شرح سود میں بڑی کمی ہوئی ہے اور 22 فیصد سے 12 فیصد پر آگئی ہے، جس کے بعد بینک سے لیز ہونے والی گاڑیوں کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ’وی نیوز‘ نے گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ شرح سود کم ہونے سے کیا پرانی گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی فرق پڑا ہے، اور اب گاڑیوں...
    یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے بین الاقوامی امور ڈیوڈ او سلیوان نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا سولہواں پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔ ڈیوڈ او سلیوان نے روس یوکرین جنگ چھڑنے کے بعد سے چوتھی بار قزاقستان کا دورہ کیا اور دارالحکومت آستانہ میں اپنے رابطوں کے بعد پریس بریفنگ دی۔ قزاقستان کے حکام کے ساتھ اہم پیش رفت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اوسیلیوان نے کہا کہ یورپی یونین کا روسی فیڈریشن کے ساتھ قزاقستان کے سرکاری تجارتی تعلقات میں مداخلت یا ان میں کسی بھی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اوسیلیوان...
    سعودی میڈیا کے مطابق یورپی سیاحوں نے جدہ میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے 2025 کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے عکاس فن پاروں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ جرمن سیاح یواخیم نے سعودی عرب کے مختلف خطوں کے ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے الہفوف شہر کے زرعی وتاریخی مقامات اور ربع الخالی کے وسیع صحرائی حسن کو اپنی یادگار سیاحتی تجربات میں شامل کیا۔ یہ بھی پڑھیے:قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسموں کی تقریب رونمائی، وزیراعظم کا چینی آرٹسٹ کو خراج تحسین یواخیم نے سعودی مہمان نوازی، قدرتی مناظر اور روایتی کھانوں، خصوصاً کھجور کی لذت کو سراہا۔ جامعہ جدہ کے امریکی پروفیسر ڈوگلس نے بینالے کی متنوع آرٹ نمائشوں کو ’شاندار‘ اور اسے اسلامی فنون کے تسلسل...
    یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔ اعلامیے...
    مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مارکو روبیو نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے غزہ کے مستقبل پر بات کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام، لبنان اور خطے میں مشترکہ مفادات آگے بڑھانے پر بات کی۔ انہوں نے لبنان کی نئی صورتحال میں تعاون پر سعودیہ سے اظہار تشکر کیا اور امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب سے شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
    حیدرآباد: پیکا قانون کیخلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے ارکان احتجاج کررہے ہیں