پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا لیکن اوورز میں کٹوتی نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سے قبل دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس فیلڈنگ محمد رضوان ملتان سلطانز وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس فیلڈنگ محمد رضوان ملتان سلطانز وی نیوز اسلام ا باد یونائیٹڈ ملتان سلطانز
پڑھیں:
اگر اعظم کی جگہ ہوتا تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے فلم بناتا
روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔
مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بطور بالر دیکھتا ہوں، بیٹنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم حصہ ہیں، وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔
مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم
شعیب اختر نے کہا کہ اعظم خان ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، البتہ انکا ایک مسئلہ ہے وہ انکا وزن ہے، انہیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔