یہود دشمنی پر معافی مانگو یا مراعات چھوڑو، ہارورڈ یونیورسٹی کو ٹرمپ کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہارورڈ کو وفاقی قوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا، ورنہ اسے اپنے مخصوص مراعات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو یہود دشمنی کے واقعات پر معافی مانگنی چاہیے، خاص طور پر ان واقعات پر جو امریکی یہودی طلبہ کے خلاف کیمپس میں پیش آئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے متعدد مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یونیورسٹی کی وفاقی امداد منجمد کر دی ہے۔
یہ تازہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ٹرمپ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر وفاقی قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ بڑھایا، خاص طور پر مذہبی اور نسلی تعصب سے متعلق شکایات پر۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہارورڈ یونیورسٹی
پڑھیں:
’بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں‘، صدر ٹرمپ نے یہ بات کیوں کہی؟
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں سے 2 افراد ہلاک6 زخمی، حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت مقامی شیرف کی نائب خاتون اہلکار کے 20 سالہ بیٹے کے طور پر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے والے مجرم نے مرنے سے پہلے کیا کھانے کی خواہش کی؟
تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اپنی والدہ کے سابقہ سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔آج (جمعہ) کو ہونے والا حملہ فلوریڈا کے علاقت ٹلہاسی اسکول کی طلبہ یونین کے باہر ہوا۔
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن ٹرمبور نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 افراد، جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، وہ اسکول کے طالب علم نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ 5 دیگر افراد کا ٹلہاسی میموریل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، جہاں حملہ آور کو بھی حراست میں لینے کے بعد علاج کیا جا رہا ہے۔
فلوریڈا میں ہوئے اس واقعے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک ہے کہ اس طرح کی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی