Islam Times:
2025-04-16@04:45:15 GMT

تحریک جعفریہ پاکستان کا 46واں یوم تاسیس

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

تحریک جعفریہ پاکستان کا 46واں یوم تاسیس

اسلام ٹائمز: علامہ سید عارف حسین الحسینی کی جوان قیادت میں تنظیم نے نیا جوش پایا، اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیل گیا، اس دور میں انقلاب اسلامی ایران کی برکات پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ بھرپور انداز میں پھیلنے لگیں، جہاں ایک طرف پاکستانی عوام میں انقلابی فکر بیدار ہو رہی تھی تو دوسری جانب استعماری سازشیں بھی زور پکڑ رہی تھیں، تحریک کی فعالیت کیساتھ ساتھ داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا بھی بڑھ گیا۔ جن میں جنرل ضیاء الحق کی آمریت، تنظیمی اختلافات، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ اجتماعات پر حملے شامل ہیں۔ اس دور کا سب سے المناک واقعہ گلگت سانحہ 1988ء ہے، جب عید الفطر کے دن 13 دیہات جلادیے گئے، 1500 گھرانے بے گھر اور تقریباً 95 افراد شہید ہوگئے۔ شہید قائد، علامہ سید عارف حسین حسینی کی قیادت میں نہ صرف سابقہ مطالبات پر عملدرآمد کی کوششیں ہوئیں بلکہ اتحاد بین المسلمین کے جذبے کو عملی شکل دی گئی۔ رپورٹ: سید عدیل عباس

بدقسمتی سے وطن عزیز پاکستان وہ مملکت ہے کہ جہاں کوئی بھی طبقہ اپنے بنیادی انسانی و آئینی کے حقوق کا دفاع گروہ، تنظیم یا کسی بھی صورت میں متحد ہوئے بغیر نہیں کرسکتا۔ بابائے قوم محمد علی جناح رح نے پاکستان کو بناتے ہوئے برملا اعلان کیا تھا کہ ہم ایک ایسا ملک چاہتے ہیں کہ جہاں ہر مذہب و مسلک کے پیروکار کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہو، تاہم بدقسمتی سے فرقہ پرستوں نے اسلام کے نام پر قائم ہونے والے وطن میں ہی فرقہ واریت کا بازار گرم کیا، اس فرقہ وارانہ تعصب کا سب سے زیادہ شکار ملت تشیع ہوئی، خاص طور پر ضیائی مارشل لاء کے دوران ملت تشیع کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا گیا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے علماء و اکابرین تشیع نے آج سے 46 سال قبل یعنی 1979ء میں حقوق تشیع کے دفاع کیلئے ملی تنظیم کی باقاعدہ بنیاد رکھی۔ قبل ازیں یہ قومی پلیٹ فارم 1964ء سے 1979ء تک شیعہ مطالبات کمیٹی کے عنوان سے فعال تھا۔

یہ دور تحریک کے ابتدائی خدوخال اور بنیادوں کے تعین کا زمانہ تھا، اس موقع پر شیعہ مطالبات کمیٹی کی قیادت معروف عالم دین علامہ سید محمد دہلوی کو سونپی گئی، جنہوں نے شیعہ عوام کی شناخت اور بنیادی حقوق کے حصول کے ابتدائی مراحل انتہائی ذمہ داری کیساتھ طے کئے۔ بعدازاں 1979ء میں تحریک کو باقاعدہ منظم طریقہ سے شیعہ مذہبی و سیاسی جماعت کی صورت میں متعارف کرایا گیا۔ یہ دور مفتی جعفر حسین کی مدبرانہ قیادت کا زمانہ تھا۔ ان کی سربراہی میں تحریک نے ایک نئے سیاسی اور فکری شعور کو جنم دیا۔ جس میں سب سے اہم کارنامہ معاہدہ اسلام آباد کے لئے کی جانے والی کوشش اور اس کے مثبت نتائج ہیں، جنہوں نے ملک بھر میں شیعہ حقوق کی ترجمانی کے حوالے سے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نام سے اس جماعت نے مفتی جعفر حسین کے دور قیادت میں حقوق تشیع کے حوالے سے بھرپور فعالیت کی۔ مفتی جعفر حسین کی وفات کے بعد قیادت میں ایک مختصر خلا رہا، تاہم 10 فروری 1984ء کو علامہ سید عارف حسین حسینی کو بھکر میں ایک قومی کنونشن کے دوران قائد ملت منتخب کرلیا گیا۔

علامہ سید عارف حسین الحسینی کی جوان قیادت میں تنظیم نے نیا جوش پایا، اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیل گیا، اس دور میں انقلاب اسلامی ایران کی برکات پاکستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ بھرپور انداز میں پھیلنے لگیں، جہاں ایک طرف پاکستانی عوام میں انقلابی فکر بیدار ہو رہی تھی تو دوسری جانب استعماری سازشیں بھی زور پکڑ رہی تھیں، تحریک کی فعالیت کیساتھ ساتھ داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا بھی بڑھ گیا۔ جن میں جنرل ضیاء الحق کی آمریت، تنظیمی اختلافات، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ اجتماعات پر حملے شامل ہیں۔ اس دور کا سب سے المناک واقعہ گلگت سانحہ 1988ء ہے، جب عید الفطر کے دن 13 دیہات جلادیے گئے، 1500 گھرانے بے گھر اور تقریباً 95 افراد شہید ہوگئے۔ شہید قائد، علامہ سید عارف حسین حسینی کی قیادت میں نہ صرف سابقہ مطالبات پر عملدرآمد کی کوششیں ہوئیں بلکہ اتحاد بین المسلمین کے جذبے کو عملی شکل دی گئی۔ ان کی جانب سے "قرآن و سنت کانفرنسز" کا انعقاد، افغان جہاد اور اسلامی انقلاب ایران کی حمایت، فلسطین و لبنان کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی قابلِ ذکر ہیں۔

1988ء میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو پشاور میں ان کے مدرسہ میں شہید کردیا گیا، اس سانحہ نے ملت تشیع پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے بعد تنظیم کی سینئر قیادت نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو قائد ملت منتخب کیا۔ جنہوں نے ملک میں مذہبی منافرت کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی سمیت مختلف مکاتب فکر کی مذہبی جماعتوں سے قریبی روابط قائم کئے، اور ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت 2001ء میں متحدہ مجلس عمل کا حصہ بن کر سیاسی سطح پر کردار ادا کیا۔ ظالم ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے اپنائی گئی بیلنس پالیسی ایک کھلی ناانصافی اور ملتِ تشیع کے خلاف ریاستی جبر کی بدترین مثال تھی۔ اس پالیسی کے تحت ایک طرف ملک دشمن، انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیموں جیسے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے گروہوں کو وقتی طور پر بین کیا گیا، تو دوسری طرف اسی کی آڑ میں مظلوم و محب وطن جماعت تحریک جعفریہ پاکستان پر بھی پابندی عائد کر کے ملتِ تشیع کو دیوار سے لگانے کی مذموم کوشش کی گئی۔

بعد ازاں دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اعظم طارق قتل کیس میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو ناجائز الزام میں مہینوں جیل میں ڈالا گیا، یہ عمل نہ صرف ملتِ تشیع کی آواز دبانے کی ناپاک کوشش تھی بلکہ اس سے ملک کی داخلی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس ناروا پابندی کے بعد 2003ء میں تنظیمی اصلاحات کرتے ہوئے تحریک جعفریہ کو اسلامی تحریک پاکستان میں تبدیل کیا، اور کچھ عرصے بعد شیعہ علماء کونسل کے نام سے ایک تنظیم قاٸم کی گٸی جس کا مقصد مذہبی و تعلیمی میدان میں کام کو وسعت دینا تھا۔ اسی تنظیم کے سیاسی ونگ کے طور پر اسلامی تحریک پاکستان نے اپنی سیاسی جدوجہد شروع کی۔ تحریک جعفریہ کا یہ سفر صرف ایک تنظیم کی تاریخ نہیں بلکہ ملتِ تشیع کی اجتماعی شعور، سیاسی بصیرت، اور قومی کردار کی روشن تصویر ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ سید عارف حسین تحریک جعفریہ قیادت میں رہی تھی

پڑھیں:

کراچی، جماعت اسلامی کا عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“

لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کراچی، جماعت اسلامی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شریک ہوئے۔ یکجہتی غزہ مارچ میں مرکزی خطاب حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا، جبکہ چیئرمین القدس اتحاد المسلمین شیخ مروان ابو العاص، حماس کے ترجمان و غزہ کے رہائشی ڈاکٹر زوہیر ناجی، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی، جماعت اسلامی کراچی اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی کانگریس کے وفد کی اہم ملاقاتیں
  • کل عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، سلمان اکرام راجہ کا ٹویٹ
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
  • بنگلہ دیش: 31 جولائی تحریک کے متاثرین کا پاکستان میں علاج کیا جائے گا
  • کراچی، جماعت اسلامی کا عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“
  • امریکا کے غلاموں کیخلاف تحریک کی قیادت کراچی کریگا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید