سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اپنی خدمات کی وجہ سے امریکی یونیورسٹی کی جانب سے بولچ پرائز فار رول آف لاء کے حقدار قرار پائے ہیں۔

امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے 21ویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے بولچ پرائز فار دی رول آف لاء سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعزاز اُن کی انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کو یہ اعزاز اپریل 2025 میں ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

جسٹس جیلانی نے 1994 سے 2014 تک پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں خدمات انجام دیں، جہاں اُنہوں نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کئی اہم فیصلے دیے۔

بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر پال گِرم نے کہا کہ چیف جسٹس جیلانی ایسے جج ہیں جو جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق سے جُڑے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس

پڑھیں:

امریکا کس بلندی پر تھا اور ٹرمپ نے کس پستی میں جا گرایا ہے، جوبائیڈن

سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر جوبائیڈن نے موجودہ دور کو امریکیوں کے لیے ایک کڑا اور مشکل دور قرار دیدیا۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ ملک کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکیوں کی زندگی میں نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے دوست ملکوں کو کھو رہا ہے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ خدشہ ہے کہیں دنیا کی قیادت کرنے والا امریکا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا نہ رہ جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ کا خمیازہ امریکی عوام کو بھگتنا ہوں گے۔ حالات مثبت اشارے نہیں دے رہے ہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم عمروں (بزرگ شہریوں) کا بھی خیال نہں رکھا اور معمر شہریوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • 9؍مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا،چیف جسٹس
  • امریکا، فلوریڈا کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی
  • نومئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: چیف جسٹس
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: چیف جسٹس
  • 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس
  • امریکا کس بلندی پر تھا اور ٹرمپ نے کس پستی میں جا گرایا ہے، جوبائیڈن
  • سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی امریکا میں ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ کے لیے نامزد
  •   پاکستانی جج کے لئے کے لئے امریکہ کی یونی ورسٹی کا اعلیٰ اعزاز
  • کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری