اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ بنیادی ٹیرف 45.55 روپے سے کم کر کے 23.

57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز پر 24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن ہو گئے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے فراہم کرنے کی درخواست نیپرا میں دالر کر دی گئی  نیپرا میں درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جمع کرائی۔ درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے درخواست میں 47 ارب 12 کروڑ روپے کیپسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں ریلیف شامل ہے۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کمی کی مد میں دو ارب چار کروڑ روپے اور یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس  کے ایک ارب 80 کروڑ، ریکوری آف فکسڈ کاسٹ کی مد میں چار ارب 95 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ شامل ہے۔ نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔ اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا۔ دوسری سہ ماہی کے ریلیف کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 سستی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیسری سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 72 پیسے سستی ہو سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی تین پیسے سستی کرنے کی درخواست کر دی درخواست مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کی درخواست کروڑ روپے کی مد میں سہ ماہی فی یونٹ کمی کی

پڑھیں:

کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد:

شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔

کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ کے ای کی جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت کی منظوری بھی درخواست شامل تھی۔

کے الیکٹرک حکام نے موقف اپنایا کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ نومبر سے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ آ رہے ہیں، منفی ایف سی اے سے صارفین کو ریلیف ملنا تھا اور اس ریلیف کے وقت کے الیکٹرک پرانی ایڈجسٹمنٹ لے آئی ہے۔

کے ای صارف نے کہا کہ پورے منفی ایف سی اے کا ریلیف اس بار بھی صارفین کو نہیں دیا جا رہا۔

ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک خراب میٹر کو تبدیل نہیں کرتا تو اس کا اپنا نقصان ہوگا۔

من و عن منظوری سے صارفین کو چھ ارب 60 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • نیپرا نے ای وی کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن