محکمہ سول سپلائی جی بی کے افسران و ملازمین نے علامتی ہڑتال شروع کر دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترقیوں کا راستہ روکنے کے خلاف محکمہ سول سپلائی گلگت بلتستان کے آفیسران اور عملے نے علامتی ہڑتال شروع کر دی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔ سکریٹریٹ سے ہی لوگوں کو لاکر ہمارے اوپر مسلط کیا جانا ہے اور ہمارے لئے ترقیوں کا راستہ روکنا ہے تو محکمہ سول سپلائی کو ہی بند کر دیا جائے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ سکریٹریٹ سے آفیسران لا کر ہماری ترقیوں کا راستہ روکنا کونسا قانون ہے؟ کیا ہمارے محکمے کے اندر کام کرنے والے آفیسران اور عام ملازمین کے اندر صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ترقیاں حاصل کریں۔ جب سکریٹریٹ سے آفیسران محکمہ سول سپلائی میں لائے جا سکتے ہیں اور انہیں پرکشش مراعات اور عہدے دئیے جا سکتے ہیں تو ہمارے آفیسران اور عام ملازمین کو بھی سکریٹریٹ میں بٹھا دیا جائے یہی انصاف اور قانون کا تقاضا بھی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ سول سپلائی سکریٹریٹ سے
پڑھیں:
سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا بڑا فیصلہ: پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین بحال
سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے آڈٹ سے متعلق گواہوں کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا گیا ہے، جو کہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے۔
Post Views: 2