جنرل ساحر شمشاد کا دورہ یو اے ای، اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع و دیگر سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے موقع پر اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی اماراتی افواج کے چیف آف اسٹاف اور توازن کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ناصر النعیمی سے بھی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی صنعت کی مختلف تنصیبات دیکھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق آف اسٹاف
پڑھیں:
سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا گیا
تہران: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے، جہاں ان کا استقبال ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام پہنچایا۔ تاہم، اس پیغام کی تفصیلات منظرِ عام پر نہیں آئیں۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں اور ایران ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کو تیار ہے۔
سعودی وزیر دفاع کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان روم میں نئے جوہری مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔
یاد رہے کہ 2023 میں چین کی ثالثی سے ایران اور سعودی عرب نے کئی برس کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔ اس سے قبل 2024 میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔