اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں؛ یورپی یونین
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکویرٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ ]پر مسلسل بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کایا کالاس نے کہا کہ حق دفاع کے نام پر اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود حالیہ بمباری سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے عزائم کتنے جارحانہ ہیں اور وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔
یورپی یونین کی خاتون عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہ دردناک مناظر دیکھے نہیں جاتے۔
کایا کالاس نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کے بغیر امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی راستہ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔
عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
اپنے خطاب میں ہنگری کے وزیر خارجہ سجیارتو نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 60 سال منا رہے ہیں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم پاکستان کو ایک مخلص دوست کے طور پر دیکھتے ہیں، جو علاقائی امن کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔انہوں نے افغانستان کی سرحد پر پاکستان کو درپیش چیلنجز کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری ان کی پیچیدگیوں کو سمجھتا ہے۔ سجیارتو نے بتایا کہ 400 اسکالرشپس کے اعلان کے بعد اب تک 1700 سے زائد پاکستانی طلباء کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو ہنگری کے تعلیمی پروگرامز کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔پریس کانفرنس میں انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان جلد سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہ اور براہِ راست فضائی رابطہ قائم کرنے کے لیے ایوی ایشن معاہدہ طے پا رہا ہے۔ایک اہم پیشرفت کے طور پر، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزہ فری سفر کا معاہدہ بھی طے پایا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر روابط کو مزید فروغ دے گا۔
کراچی میں بھی بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ ، چار ملزمان گرفتار
مزید :