اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے وفاقی دارالحکومت آباد سے لاپتہ 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے.

سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیماکوروسٹرم پر بلاکرپشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے سب کو بتایا جسٹس محمد آصف نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مرگئے ہیں توبتا دیں.

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈی آئی جی اسلام آباد نے افغان خاتون کے بیٹوں کی بازیابی کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی جس پر درخواست گزار نے کہا کہ 8 ماہ سے توکیس ہائیکورٹ میں چل رہاہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ بندہ نہیں ملا ہے.

عدالت نے سوال کیا آئی جی صاحب کو بلایا تھا وہ نہیں آئے ؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کیس کا وقت 11 بجے تھا، اس لیے آئی جی ابھی نہیں آئے، ڈی آئی جی، آرپی او ودیگرافسران موجودہیں، دوبارہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت دے دیں. جسٹس محمد آصف نے کہا آپ کو کتنا ٹائم چاہیے ؟ وقت دینے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں بندے چاہئیں، 2 ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں ہمیں نتائج سے آگاہ کریں بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کیلئے 2 ہفتوں کا وقت دے دیا.                                                                             

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد

پڑھیں:

عدالت کابڑا فیصلہ،شادی ہالز و مارکیٹوں کےخلاف کارروائی روک دی گئی

 ہائیکورٹ نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 15 روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے 16 اگست2023 کو احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ قانون میں ترمیم سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • عدالت کابڑا فیصلہ،شادی ہالز و مارکیٹوں کےخلاف کارروائی روک دی گئی
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • سپریم کورٹ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججوں نے وکیل نہ کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا
  • 4لاپتہ افغان بھائیوں کی بازیابی کیلیے5 مئی کی ڈیڈلائن
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم
  • اگر بیٹے مر گئے ہیں تو عدالت بتا دے: 4 لاپتہ افغان بھائیوں کی والدہ