اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات پیکج خوش آئند، پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
شکاگو(نیوز ڈیسک) پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرین چینل کی بحالی، میڈیکل و پروفیشنل تعلیم میں کوٹہ، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر قرار دینا ایک مثبت اور درست سمت کی پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی ان سہولیات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھا سکیں۔
نوید انور نے یاد دلایا کہ گرین چینل کی ابتدا سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی، جسے بیرون ملک پاکستانیوں نے بے حد سراہا تھا۔ انہیں امید ہے کہ اس بار بھی اسی معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بلند ترین ترسیلاتِ زر کے موقع پر مراعاتی پیکج کا اعلان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور حوصلے میں مزید اضافہ کرے گا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی حالیہ گفتگو نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ایک نئی امید اور بھروسہ دیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں پاکستانیوں کے کے لیے
پڑھیں:
بیرون ملک سے موبائل لانے پر ٹیکس میں کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنادی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے موبائل لانے پر ٹیکس کم کرنے پر غور کریں گے۔
اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دوبارہ گرین چینل شروع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز کنونشن ایئرپورٹس بیرون ملک موبائل ٹیکس شہباز شریف گرین چینل وزیراعظم پاکستان وی نیوز