2025-01-18@13:12:20 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«بھی سرکاری کنٹرول میں»:
وفاق کے سرکاری تعلیمی ادارے سولر سسٹم پر منتقل کردئیے گئے۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی۔ تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کے ساتھ ساتھ بیک اپ کے لیے بیٹریوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی عمدگی، پائیداری، اور اختراعی حل کے لیے ہماری لگن کی عکاس ہے۔ سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ ہمارے اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گی۔ محی الدین وانی نے مزید کہا رواں مالی سال میں یہ...
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ)190 ملین پائونڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی القادر ٹرسٹ کیس میں بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار پائے گئے، انہیں نیب آرڈیننس 1999 کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جبکہ عدالت نے ذلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرح شہزادی عرف گوگی، ضیاء المصطفی نسیم سمیت چھ ملزموں کو فیصلے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو کرپشن میں سہولت کاری اور معاونت پر مجرم قرار دیا جاتا ہے، انہیں 7 سال قید...
اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
القادر یونیورسٹی بحقِ سرکار ضبط، ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا alqadir university WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، میں القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے جب کہ القادر ٹرسٹ کو بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا۔اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جرم ثابت ہونے سے انہیں 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بھی پر بھی جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو...
دہلی سے یہ اچانک چیخ وپکار کیوں شروع ہوگئی ہے؟ بھارتی لیڈرشپ کو پاکستان کی طرف منہ کرکے ہذیانی انداز میں گالیاں بکنے اور الزام تراشی کرنے کا دورہ کیوں پڑگیا ہے؟ وہ تو اپنی فلم انڈسٹری اور میڈیا کے ذریعہ سے خود خطے کی سپر طاقت بناچکے تھے ، امریکی قوت کے تمام مراکز ان کے سر پر سایہ فگن تھے، پاکستان کے عاقبت نااندیش فتنہ پرور انتشاری بھی جی جان سے مودی کے مقاصد کی پاسداری پر یقین رکھتے تھے ۔ اس سب کےباوجود یہ اچانک کیاایسا ہوگیا کہ پہلے بھارتی وزیر دفاع’’ راج ناتھ سنگھ‘‘ اور اب آرمی چیف’’ اوپندرا دویدی ‘‘زباں وبیان کی چوکڑی بھول بیٹھے،الزام تراشی اور گالم گلوچ پر اتر آئے ، آخر کیوں ؟...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عہدے سے فارغ ہونے کے باوجود بھی بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناظم آباد پر قابض ہے۔کرپٹ بلڈنگ انسپکٹر نے سرپرستوں کے ہاتھ کے باعث غیر قانونی امور سے وصولیوں کا ایک مضبوط سسٹم قائم کرلیا ہے۔ جس کے باعث اورنگ زیب کسی بھی نوعیت کے احتساب سے بے خوف ہوکر خطیر رقمیں وصول کررہا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عدالتی احکامات سے بھی مکمل لاپروا ہے۔ سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر 1بلاک Aپلاٹ نمبر 7/7اور 9/2پر بغیر نقشوں کے تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں۔ کرپشن کی رقم سے حصہ وصول کرنے کے بعد متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے بھی دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا. مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی. مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی...
کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے آج کلین اینڈ گرین کھپرو مہم کا باقاعدہ آغاز پودے لگا کے کردیا ہے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر شجر کاری کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین کھپرو گرینڈ آپریشن جب پائے تکمیل تک پہنچے گا تو ان شاء اللہ کھپرو شہر ایک ماڈل شہر کی طرح ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کے لیے بھی پیغام دیا کہ عوام بھی کوشش کر کے زیادہ...
پولینڈ کے وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھانا پڑے گی۔ ہر بار موثر دفاع کے لیے امریکا کی طرف دیکھنا کسی بھی اعتبار سے کوئی معقول حکمتِ عملی نہیں۔ کسی بھی قوم یا خطے کو اپنا دفاع اپنے ذرائع سے کرنا چاہیے۔ پولینڈ نے سیاسی و معاشی نیز اسٹریٹجک معاملات میں شدید غیر یقینیت کے ماحول میں یورپی یونین کی صدارت سنبھالی ہے۔ پولینڈ نے یورپی یونین کی گردشی صدارت ایسے لمحات میں سنبھالی ہے جب امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار صدر کے منصب کا حلف اٹھانے والے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کہہ بھی دیا ہے کہ...
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس نے ابھی تک سیزفائر کے معاہدے کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدھ کی رات کسی وقت بیت المقدس میں سیزفائر معاہدے پر دستخط کرے گی، جس کے تحت یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے سیزفائر ڈیل کے حوالے سے اپنا جواب ابھی تک نہیں بھیجا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیزفائر معاہدہ رات کو ہوگا اور اس حوالے سے مشترکہ بیانیہ کل کسی وقت جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی منظوری بھی لازم ہے۔ اگر...
غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل میں شامل 2 عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر فریقین کی جانب سے جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حماس نے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک کردیے، 8 کی حالت تشویش ناک ایسوسی ایٹڈ پریس کو دستیاب مجوزہ معاہدے کی نقل کی ایک مصری اور حماس اہلکار نے تصدیق کی ہے، جبکہ ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفصیلات...
فاسٹ بولراحسان اللہ کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ دنیا اور لوگ بھی مطلبی ہیں۔ ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے کہا کہ وہ اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور زندگی رہی تو پی ایس ایل میں کبھی نظر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے ورلڈ کپ میں شکست کا ذمہ دار عماد وسیم کو کیوں قرار دیا؟ میزبان نے احسان اللہ سے سوال کیا کہ علی ترین نے آپ سے رابطہ نہیں کیا وہ تو آپ کو بہت سپورٹ کرتے تھے۔ جس پر ان...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سیاسی مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات کے لیے جو ماحول چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو سن کر لگ رہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جو جو ماحول ہونا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف انہوں نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی طرف سے گولہ باری کی جارہی ہے، مذاکرات کا عمل عمران خان کے کہنے پر شروع ہوا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، سردار لطیف کھوسہ کو آج 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے متعلق نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ نے ٹکٹ پیش کیا کہ وہ کینیڈا 10 جنوری سے 24 جنوری جانا چاہتے ہیں،...
پشاور،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) خیرپختونخوا سے اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کا اغوا،کالعدم ٹی ٹی پی نے ذمے داری قبول کرلی۔بلوچستان میں عسکریت پسندوں کا خضدار میںبازار پر دھاوا، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری عمارتیں جلادیں، بینک لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اٹامک انرجی کمیشن کے اغوا ہونے والے 17 میں سے8 ملازمین کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ان افراد کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے۔مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن آف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔ وانڈا پائندہ خان کے قریب کالعدم...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...