Juraat:
2025-03-24@08:06:10 GMT

جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز

دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے
میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں سنچری کا شوق نہیں، میچ کے بعد گفتگو
آکلینڈ(این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز کا تعلق لیہ سے ہے ، انہوںنے کہاہے کہ لیہ میں دور دور تک کوئی ہارڈ بال کرکٹ نہیں کھیلتا تھا، وہ اپنی جیب خرچی دوستوں کو دیتے تھے کہ انہیں بولنگ کروائیں۔حسن نواز نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے قبل انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی فیملی میں کسی نے کرکٹ بیٹ تک نہیں اٹھایا، بلکہ کرکٹ بھی نہیں دیکھتے تھے ، ان کی بہن نے انہیں بہت سپورٹ کیا۔حسن نواز نے کہاکہ ان کا کوئی کرکٹ بیک گراؤنڈ نہیں، دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ذہن میں تھا کہ بس اب کچھ کرنا ہے ، پہلا رن بنایا تو اعتماد آ گیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی سنچری والد صاحب کے نام کرتا ہوں، جو میرے لیے بہت دعائیں کرتے ہیں۔ نوجوان بیٹر حسن نواز نے کہا کہ بیٹنگ کے دوارن میں نے سلمان آغا کو کہا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، میں نے کہا کہ سنچری آگے بھی کر سکتا ہوں، میچ فنش کرنا ہے ۔ سنگل کرتے ہی دباؤ ختم ہوگیا، دباؤ ختم ہونے کے بعد اپنی اننگز کھیلی، جمی نیشم کو چھکا مار کر نصف سنچری مکمل کرنے والا شاٹ بہترین تھا۔حسن نواز نے کہا کہ اسپنرز پر اٹیک کرنا فاسٹ بولرز کی نسبت قدرے آسان ہوتا ہے ، اس طرح کا اعتماد ملنے سے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جو غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔دو مرتبہ جب آؤٹ ہوا تو سلیکٹر حسن چیمہ کا میسیج آیا، حسن چیمہ نے کہا پتا ہے تم ضرور اسکور کرو گے ان کے اعتماد دینے کا شکریہ،عاقب جاوید نے کہا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: حسن نواز نے نے کہا کہ کے بعد تھا کہ

پڑھیں:

حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل

نوجوان بیٹر حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی جس پر ٹیم سے باہر موجود کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کے روز پاکستان نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت صرف 16 اوورز میں مکمل کر لیا۔

اوپنر محمد حارث نے 41 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ حسن نواز نے بابر اعظم کا پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

22 سالہ حسن نواز کی اس شاندار کارکردگی پر ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انسٹاگرام اسٹوری پر حسن نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حسن اور پاکستان ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

اس کے علاوہ، بابر اعظم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر حسن نواز اور محمد حارث کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "تم پر فخر ہے"۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کو بھی کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم، ‘صرف چمک کافی نہیں بولنگ بھی اچھی کرنا ہوگی’
  • حسن نواز کی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت
  • حسن نواز کی شاندار سنچری ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب
  • پاکستان نے تیسراٹی ٹونٹی جیت لیا ِ،حسن نواز کی 44گیندوں پر ریکارڈ سنچری
  • حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل
  • میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز
  • ٹی 20 میں تیز ترین سنچری بنانے والے حسن نواز نے خود کو دباؤ سے کیسے نکالا؟
  • ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا