کرکٹ میچ کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ہونے کو پاکستان کے فاسٹ بولرز نے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب کورونا وائرس کے دوران تھوک سے بال چمکانے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث ان 5 سالوں کے دوران بولرز پسینے سے بال چمکاتے ہیں، تاہم اب بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کے دوران بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاکہ تھوک سے بال جلدی چمک جاتا ہے، اگر بال پر تھوک لگانے کی اجازت مل جاتی ہے تو بال چمکانے میں آسانی ہوگی، تاہم اس کے باوجود اچھی بولنگ بھی ضروری ہوگی۔

فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے بال پر تھوک لگانے کو اپنے لیے مددگار قرار دیا۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف کا اس پر کہنا ہے کہ پیسنے کی نسبت تھوک لگانے سے بال زیادہ چمکتا ہے، پابندی لگنے کے باعث کہا جارہا تھا کہ پہلے جیسی بولنگ نہیں ہورہی، اب اگر اجازت ملتی ہے تو امید ہے کہ پہلے جیسی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

فاسٹ بولر عاکف جاوید نے کہاکہ بال پر تھوک لگانے کی اجازت ملنے سے بولرز کو ضرور مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی پی ایل آئی سی سی بال بھارتی بورڈ پسینہ تھوک فاسٹ بولرز کرکٹ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل بال بھارتی بورڈ تھوک فاسٹ بولرز کرکٹ وی نیوز بال چمکانے کے دوران

پڑھیں:

یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

سٹی 42 : حیدرآباد میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

حیدرآباد کمشنر نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی آج اور کل 22 مارچ (دو) دن کیلئے عائد کی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی ڈی آئی جی حیدرآباد کی درخواست پر سیکیورٹی صورتحال کے سبب لگائی گئی ہے۔  سکیورٹی خدشات اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر، ڈویژنل انتظامیہ نے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

کمشنر حیدرآباد نے کہا ہے کہ شہری امن و امان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کی اجازت دیدی
  • لاہور کی ‘خزانچی’ جس نے فلم سازی کو نئی سمت دی
  • جیب خرچی دے کر دوستوں کو بولنگ کروانے کا کہتا تھا، حسن نواز
  • علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ایک آنکھ نہ بھایا
  • تھوک سے بال چمکانے پر عائد پابندی ختم ، پاکستانی بولروں کا خوشی کا اظہار
  • بھارتی بورڈ کی آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم
  • کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
  • انڈین پریمیئر لیگ: بھارتی کرکٹ بورڈ نے گیند پر ’تھوک‘ لگانے کی پابندی اٹھالی