پیٹرول مہنگا کرو، بجلی کے دام بڑھاؤ، آئی ایم ایف کا ڈو مور
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بجلی پر 2.8 روپے سرچارج لگانے، پیٹرولیم لیوی بڑھا کر70روپے فی لیٹرکی جائے،آئی ایم ایف
ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگائیں، قرض کی اگلی قسط کیلئے عالمی مالیاتی ادارے کے کئی مطالبات
پیٹرول مہنگا کر، بجلی کے دام بھی بڑھاؤ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔عالمی مالیاتی فنڈ نے قرض کی اگلی قسط کیلئے مزید کڑی شرائط رکھ دیں۔ بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج لگانے کامطالبہ کردیا۔ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور دیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی۔ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کردی۔قرض کی اگلی قسط کیلئے عالمی مالیاتی ادارے نے کئی مطالبات کردیے، پاکستان سے پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھاکر 70 روپے لیٹر کرنے جبکہ موسمیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے اور گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے بجلی پر 2.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز مسترد کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی صارفین کےلیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ ہے۔
آئی ایم ایف نے صنعتی ، زرعی شعبے کیلئے موسم سرما کے ریلیف پیکج کو پورے مالی سال تک توسیع کی اجازت سے انکار کردیا۔ بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی گئی۔
احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر پی سی بی کے فیصلوں پر برس پڑے
آئی ایم ایف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے قرض لیا جائے گا، یہ قرضہ 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا، معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجویز ہے، اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے ان شعبوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ریٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا پلان ہے، تاجردوست اسکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت انتظامی اقدامات سے ٹیکس جمع ہوگا۔ تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔
امریکہ سمیت کئی ممالک نے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی قیادت میں ٹیکس حکام نے ادارے کی تنظیم نو پر بریفنگ دی۔۔ عالمی اداروں کے تعاون سے جاری ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا انٹیگریشن کے اطلاق کا بتایا۔ کہا ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل معلومات کو ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔۔ وفد کو ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے قوانین بارے بریفنگ دی گئی۔۔ آئی ایم ایف مشن ٹیکس اصلاحات پر اپنی رائے پالیسی مذاکرات میں دے گا۔
مزید :