جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا دعا کرتے ہوئے انسان کو یہ لالچ یعنی رغبت ہونی چاہیے کہ د عا قبول ہوگی اور دوسری طرف خوف بھی ہونا چاہیے کہ شاید دعا قبو ل نہ بھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے مخلص بنو اور دعا کرو۔ پھر خدا کے پاس تمہاری دعا قبول ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ہم اللہ کے مہمان ہیں وہ ہمارا میزبان ہے، یہ خیال رہے کہ وہ خالق ہے اور ہم مخلوق۔ مکرم اور مقرب ترین بندہ وہ ہے جو تقوی اختیار کرے۔ ایسا بندہ جو اللہ کی طرف سے مقررہ حدود سے تجاوز نہ کرے، اللہ کیساتھ رابطہ برقرار رکھے وہ متقی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط رکھنے کا بہترین ذریعہ دعا ہے۔ اللہ کے سامنے ہم سب فقیر ہیں، غنی صرف اللہ کی ذات ہے، چاہے کوئی کروڑ پتی ہے یا جتنا بھی صاحب ثروت ہے لیکن اللہ کی ذات کے سامنے سب محتاج ہیں۔

جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا دعا کرتے ہوئے انسان کو یہ لالچ یعنی رغبت ہونی چاہیے کہ د عا قبول ہوگی اور دوسری طرف خوف بھی ہونا چاہیے کہ شاید دعا قبو ل نہ بھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے مخلص بنو اور دعا کرو۔ پھر خدا کے پاس تمہاری دعا قبول ہوگی۔

انہوں نے کہا اللہ کا حقیقی بندہ ہونے سے انسان کی نگاہ میں حیا پیدا ہو گی اور کردار بلند ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بارگاہ رب العزت میں دعا کی جائے تو اعتماد ہونا چاہئے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ دعا کرنے سے ہدایت اور رہنمائی بھی بڑھ جاتی ہے اور انسان حوادث کا مقابلہ کرتا ہے، جب انسان دعا کرتا ہے تو فیض باری چاہتا ہے۔ یہ سب کمال ہے کہ انسان اتنا اچھا ہو گیا ہے کہ اللہ رب العزت سے مانگ رہا ہے۔ دعا ہمیں درس دیتی ہے کہ ہم قوانین الٰہی پر عمل پیرا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجفی نے کہا قبول ہوگی ریاض نجفی چاہیے کہ اللہ کی بھی ہو

پڑھیں:

ورات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کسے قرار دیا؟

ورات کوہلی نے اپنے کیریئر میں سب سے مشکل اور دنیا کے سب سے بہترین باؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔ 31 سالہ بھارتی گیند باز مخالف بلے بازوں کے لیے درد سر بن چکے ہیں، اور ویرات کوہلی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ تمام فارمیٹس میں دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں، انہوں نے مجھے آئی پی ایل میں چند بار آؤٹ کیا ہے۔

ورات کوہلی نے سب سے پہلے 2013 کے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران جسپریت بمراہ کا سامنا کیا تھا۔ دراصل، ویرات کوہلی 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں جسپریت بمراہ کا پہلا آئی پی ایل وکٹ بنے تھے۔

مزید پڑھیں: ورات کوہلی نے یوراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا تھا، رابن اتھاپا کا انکشاف

اگرچہ ورات کوہلی نیٹ میں زیادہ تر جسپریت بمراہ کا سامنا نہیں کرتے، ان دونوں کا اصلی مقابلہ آئی پی ایل میں ہوتا ہے جب آر سی بی، ممبئی انڈینز کا مقابلہ کرتی ہے۔

ورات کوہلی نے کہا کہ ہم نیٹ میں یہ نہیں کر پاتے، نیٹ میں بھی ایسا لگتا ہے جیسے ہم میچ کھیل رہے ہوں۔ شدت اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ ہم آئی پی ایل میں میچ کھیل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ سوچتے ہیں کہ ہر گیند ایک ذہنی آزمائش کی طرح ہوتی ہے۔

آئی پی ایل میں، ویرات کوہلی نے جسپریت بمراہ کا 16 بار سامنا کیا۔ اگرچہ آر سی بی کے بلے باز نے دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف 140 رنز بنائے اور اسٹرائیک ریٹ 147.36 رہا، جسپریت بمراہ نے ورات کوہلی کو 5 بار آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی محروم، رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان کون؟

جسپریت بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں حصہ نہیں لے سکے تھے، ممبئی انڈینز ابتدائی چند میچوں میں ان کی کمی محسوس کرسکتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، جسپریت بمراہ اپریل کے شروع میں 5 بار کے چیمپئنز ممبئی انڈینز میں شامل ہونے کی توقع رکھتے ہیں، بشرطیکہ بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس بنگلور میں میڈیکل ٹیم سے کلیئرنس مل جائے۔

بھارتی تیز گیندباز نے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر میں تناؤ کی چوٹ کا سامنا کیا۔ انہیں ابتدائی طور پر 5 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا اس کے بعد انہیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے، جسپریت بمراہ نے مارچ 2023 میں کمر کی سرجری کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نفرت پر محبت کی فتحیابی ہوگی کیونکہ نفرت کی عمر بہت چھوٹی ہوتی ہے، عمران پرتاپ گڑھی
  • قومی یکجہتی محض تقریبات اور بیانات تک محدود نہیں ہونی چاہیے، علامہ جواد نقوی
  • دبئی: وسیع پیمانے پر افطار کی تقسیم سے غیر مسلم متاثر، اسلام قبول کرنے لگے
  • تحریک انصاف کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا، بہن علیمہ کے ذریعے بیرون ملک سے پوسٹس کی جاتی ہیں
  • وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو قابل قبول نہیں ہے، مولانا ارشد مدنی
  • حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں  کا ایک باب ختم ہوگیا ؛مولانا فضل الرحمان 
  • افطاری میں چنے طاقت بحال رکھنے کا بہترین ذریعہ
  • عالم لاہوت، عالم ناسوت اور عالم ملکوت
  • ورات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کسے قرار دیا؟