Nawaiwaqt:
2025-02-20@04:18:21 GMT

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر

وفاقی حکومت آج آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرے گی، اعلیٰ سرکاری افسران پر کڑی پابندیاں لگانے کا قانون آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا ۔وفاقی حکومت کا سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا فیصلہ، وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے، بل کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 15اےمیں ترمیم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کے تحت سول سرونٹس کو بیرون ملک موجود اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائے گا،گریڈ سترہ سے 22 کے افسران کو اپنے سمیت اپنے اہل خانہ کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ہونگے ، ملک اور بیرون ملک منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی دینا ہونگی ،اپنے اور اہل خانہ کے غیر ملکی دوروں اور اس کی وجوہات بھی بتانا ہونگی۔اثاثہ جات کو ہر سال پبلک کرنا لازمی قرار دیا جائے گا ،وفاقی کابینہ نے چند دن قبل سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دی تھی ،آج اسے باقاعدہ قانون کی شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سول سرونٹس

پڑھیں:

شکارپور ،یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف ملازمین کا عدم بحالی پر احتجاج

شکارپور(نمائندہ جسارت)حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکالنے پر شکارپور کے ملازمین کا ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی دھرنا۔آصف زرداری صدر پاکستان اور بلاول چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کے بنائے ہوئے ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شرکا پاکستان پیپلز پارٹی حکومت وقت کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا ساتھ دیں۔ سرکار غریب ورکرز کے بچوں سے نوالہ نہ چھینا جائے سرکار کا کام روزگار دینا ہوتا ہے نہ کہ روزگار چھیننا، محمد عقیل چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ریجن شکارپور ملازمین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف ریجن آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے کر سخت نعرے بازی کی ۔ ریلی کی قیادت محمد عقیل چاچڑ ، عبدالغنی سومرو ،نعیم احمد مہر ، محمد حسین انصاری اور نعمان پٹھان ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکا نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈیلی ویجز یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو برطرف کرکے ان کا معاشی قتل کیا ہے حکومت وقت کی جانب سے رائٹ سائرنگ اور دی اسٹرکچنگ کو بنیاد بنا کر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس میں سکھر ژون کی 6 ریجنوں سے 218 ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ ان میں سے کئی ملازمین گزشتہ 18 سال سے زائد عرصے سے اس ادارے میں اپنی محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دے رہے تھے اور اب حکومت 3500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کرنے جا رہی ہے ملازمیں نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ادارے کو چلایا جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری رہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی وجہ سے حکومت کو مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، رانا ثنااللہ
  • سرکاری ملازمین کا کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
  • گریڈ 17 اوربالا افسران کو بیوی، زیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکرنا ہونگے، سول سرونٹس ترمیمی بل
  • میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
  • شکارپور ،یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف ملازمین کا عدم بحالی پر احتجاج
  • بھارتی کمپنی نے ملازمین کی وفاداری پر کروڑوں روپے کے بونس کا اعلان کر دیا
  • ’اپنے بچوں کی کفالت کہاں سے کریں گے‘ یوٹیلیٹی ا سٹور ملازمین کا احتجاج
  • ’ٹک ٹاکر نا بنیں‘ سرکاری ملازمین پر پابندی عائد
  • افسران کا ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب