2025-04-15@07:19:31 GMT
تلاش کی گنتی: 80
«انتہائی مطلوب»:
—فائل فوٹو لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا ہے۔ملزم دہشت گردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ نے بتایا ہے کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مشتاق نامی اشتہاری...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک مینیجر کے گھر واردات کی تھی، فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے،سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا...

تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری...
سکیورٹی فورسز نے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ...
فیڈرل انویسٹیگشن ایجنسی ( ایف آئی اے) گجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد شہاب مشتاق، عارف حسین ، عبد الوحید اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عبد الوحید نے شہری کو سمندر کے راستے یونان بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے اور شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار ترجمان کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور...
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،گرفتارہونے والے دہشتگردوں میں انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طائب عرف محمد گرفتار شامل ہیں جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ترجمان...
سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹکوارہ 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے، خارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث...

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شیرین سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) سکیورٹی فورسز کےڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شیرین سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 اپریل 2025 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے ٹکوارہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارجی نیٹ ورک کا سرغنہ شیرین بھی شامل تھا، جہنم واصل کر دیئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور...
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے خارجی رِنگ لیڈر شیرین...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی زیب اور ولید سجاد کے نام سے ہوئی، دونوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے، گرفتار ملزمان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کئے، گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے...
اسلام آباد: تین سال سے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان علی زیب اور ولید سجاد کو یو اے ای سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے جو سنگین وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ ملزمان کو پرواز نمبر ER702 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے پنجاب پولیس کی ٹیموں نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان...
لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے...
لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد...
سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد 62 مجالس منعقد ہونگی۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ لاہور میں عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہونگے،...
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔ اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہو گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتبحکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر 8...
اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری گرفتار کرلیے، اسلحہ و منشیات برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ڈی آئی جی جواد طارق نے غیر قانونی اسلحے، منشیات فروشی اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کی تفصیل جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 2 ہفتوں میں 174ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔جواد طارق نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری مہم میں 83 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے 69 پستول، 6 بندوقیں، میگزنیز اور بڑی تعداد میں...
اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ڈی آئی جی جواد طارق نے غیر قانونی اسلحے، منشیات فروشی اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیل جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 2 ہفتوں میں 174ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔جواد طارق نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف جاری مہم میں 83 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے 69 پستول، 6 بندوقیں، میگزنیز اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد ہوا۔ڈی آئی جی نے یہ بھی کہا کہ 53 منشیات فروش گرفتار، 20 کلو سے زائد ہیروئن، 11 کلو سے زائد چرس، 2 کلو سے زائد...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی کی اور فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے اورملزم کو ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے،...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2023ء میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان عطاء اللّٰہ اور سعید عثمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اس کیس میں پہلے بھی 2 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم عطاء اللّٰہ نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے 45 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم سعید عثمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کےلیے 26 لاکھ روپے لیے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے شہری کو پہلے لیبیا بھجوایا، متاثرہ شہری لیبیا سے تاحال لاپتا ہے۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)لیبیا کشتی حادثے 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت عطا اللہ اور سعید عثمان کے نام سے ہوئی ۔دونوں ملزمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عطا اللہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ گرفتار ملزم ریڈ بک...
امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
سندھ رینجرزاور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماری پور میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والےاداروں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرتا تھا۔ کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر... گرفتار ہونے ولا ملزم خود کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کا کارندہ ظاہر کر کے ساتھیوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ملزم نے 2023ء میں ماری پورمیں فائرنگ کر کے 1 شہری کو قتل بھی کیا تھا۔
خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع...
پشاور: اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیزکردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیزکو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیزکردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں سنگین جرائم میں مطلوب 1106 اشتہار ی...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دہشت گردی کے...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گجرات سےگرفتارکیا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد عثمان خان کے نام سے ہوئی۔ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا۔ یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا تاہم متاثرہ شہری کو ریسکیو کر لیا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔...
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور فراڈ کے مقدموں میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کی شناخت سفیان علی، عکاشہ اقبال، زوہیب شہزاد، عبدالطیف، محمد جلیل، محمد رمیز اشرف اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ملزمان گجرانوالہ، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزم سفیان علی کے خلاف تھانہ وزیر آباد سٹی سیالکوٹ میں سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم دہشت گردی اور اقدام...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کرلیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعاون کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے اس واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے، محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، وہ دہشتگرد جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے...
انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے مئی 2023 میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا کہ مختلف مقدمات میں بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ۔سی پی او نے کہا کہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے 6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے بھتہ خوری، راہزنی اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہار یوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہو چکی ہے، گرفتار ملزموں میں سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ عبدالطیف نے 2023 میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا جب کہ زوہیب سیالکوٹ اور جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا،پولیس کے مطابق اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کےکیس میں مطلوب تھا۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے...
شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر...
—فائل فوٹو انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔سی پی او نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خصوصی سیل پاکستان...
لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہوگئی، آج رات لاہور پہنچے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی، اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری عبدالطیف نے رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا، اشتہاری زوہیب سیالکوٹ اور جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب...
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے یو اے ای میں آپریشن کیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق یو اے ای میں انٹرپول آپریشن کیا گیا، جس میں 6 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، مطلوب ملزم کویت سے گرفتارترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم گجرات پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، فراڈ اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ملزمان کو آج شام یو اے ای سے پاکستان منتقل کر دیا جائے گا جبکہ لاہور ایئر پورٹ پہنچ کر متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمٰن گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا. گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا. ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے...
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016ء میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016ء میں معسکرغزن...
رینجرز اور سی ٹی ڈی سندھ نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ اس حوالے سے کراچی سے ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق بلوچ ریپبلکن آرمی سے ہے، ملزم 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر کے گروپ میں شامل ہوا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 2016 میں ساتھیوں کے ساتھ ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ملزم گرفتاری سے بچنے کےلیے 2020 میں بیرون ملک فرار ہوا تھا۔
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں...
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ سے 30 لاکھ تک...
پشاور: کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔
7 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت بسم اللہ کے نام سے ہوئی۔بیان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سال 2018 میں قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف تھانہ کھل، لوہر دیر میں مقدمہ...
فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )کاشتکاروں کو موسمیاتی موافق فصلیں اگانے کی ضرورت ہے کیونکہ بدلتے ہوئے موسمی نمونوں نے پاکستان میں گندم، کپاس اور چاول جیسی اہم فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے جس سے زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) زرعی ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی مختلف شعبوں کو متاثر کر رہی ہے اور زرعی شعبہ بھی اس سے مستثنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان جیسے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں جو کاشتکاری پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کے شدید واقعات کاشت کے انداز...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔(جاری ہے) تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن،...
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو...
اسلام آباد: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی رحمٰن کو قطر سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم خیبر پختونخوا کے تھانہ یعقوب خان شہید، کرک کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ملزم 2024 میں مخالف کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر...
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو کروشیا سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم افتخار احمد ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ ملزم کو کروشیا سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم 16 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اگوکی، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے سال 2008 میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر نے بھی لو جہاد کے خلاف قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بھارت بھر میں ہندو لڑکیوں کو اسلام قبول کرکے مسلم لڑکوں سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں نے من مانی مچا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر اُنہیں اسلام کے دائرے میں لے آتے ہیں اور شادی کرکے انہیں ہندو سماج سے دور کردیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کئی سال سے انتہا پسند ہندو لو جہاد کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے خراب حالات کا فائدہ اٹھاکر...
بھارت کی ریاست مہاراشٹر نے بھی لو جہاد کے خلاف قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ بھارت بھر میں ہندو لڑکیوں کو اسلام قبول کرکے مسلم لڑکوں سے شادی کرنے سے روکنے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں نے من مانی مچا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر اُنہیں اسلام کے دائرے میں لے آتے ہیں اور شادی کرکے انہیں ہندو سماج سے دور کردیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں کئی سال سے انتہا پسند ہندو لو جہاد کا راگ الاپ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے خراب حالات کا فائدہ اٹھاکر مسلم لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلاکر مسلم کرلیتے ہیں اور...
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب منشیات فروش میکسیکو میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مارکو ایبین نامی انتہائی مطلوب منشیات فروش کو میکسیکو سٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک علاقے میں گولی ماری گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو ایبین کو پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر 15 گولیاں ماری گئیں۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منشیات فروش نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ایک مرتبہ اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔ یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے مارکو ایبین کو برازیل سے نیدرلینڈز منشیات...
سنہ 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے کے سلسلے میں 8 سے زائد مقدمات میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر مہر بین الاقوامی اسمگلر گینگ کا رکن ہے اور مذکورہ کشتی حادثے و ریڈ بک کے ضمن میں انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کی اور ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گجرات سے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف سال 2023 میں کمپوزٹ سرکل گجرات میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کےمقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔(جاری ہے) ترجمان صوابی پولیس کےمطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی الطاف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے14سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم نظار کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔مذکورہ ملزم نے 12جنوری 2011 کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناصر خان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ صوابی منتقل کردیا گیا ہے۔
لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مسقط کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ این سی...
پنجاب میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔ پنجاب کے وزیر قانون صہیب احمد کی زیرصدارت ریوارڈ منی کمیٹی کا محکمہ داخلہ لاہور میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کی گئی۔ بلیک بک انویسٹی گیشن ونگ کے 101 جبکہ ریڈ بک سی ٹی ڈی ونگ کے 13 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی۔ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کے سر کی قیمت جرائم کی نوعیت کے مطابق 2 لاکھ سے 1 کروڑ تک مقرر کی گئی۔ جبکہ کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت تین کیٹیگریز میں1 کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ ٹارگٹ...
لاہور: پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکا خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔ صوبے بھر میں 130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔ بلیک بک (انوسٹی گیشن ونگ) کے 101 اشتہاریوں اور ریڈ بک ( سی ٹی ڈی ونگ) کے 13 اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کی سر کی...
لاہور: پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل نے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری منصف علی گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، مجرم منصف نے 2023ء میں شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم قتل کی واردات کے بعد مسقط فرار ہوا تاہم پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔ رواں سال کے 22 دنوں میں پانچواں مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے اسپیشل آپریشن سیل کو مزید اشتہاری مجرمان کی...
گرفتار دہشتگرد عبداللہ محسود کمانڈر محمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار دہشتگرد کا تعلق فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگرد وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ دہشتگرد عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کی متعدد کارروائیوں میں شامل...
کراچی: رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ...
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ انتہائی مطلوب دہشتگرد اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق فتنہ الخوارج کے اہم رکن مفتی نورولی عرف ابو عاصم کے گروپ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے کمانڈر محمد امیر محسود کے حکم پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں حصہ لیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن منتقل ہوگیا تھا۔ اس دوران...
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق 3 گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال، فیضان جاوید اور عظیم جاوید کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال نے شہری کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے۔ملزم فیضان جاوید اور عظیم جاوید نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار...
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری اسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین...
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہپولیس کو مطلوب تھا۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں...
انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز لاہور: لاہور میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹرمائنڈ خاتون گرفتار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ خاتون گرفتار کرلیا۔ ملزمہ کا نام انسانی اسمگلروں کی آئی بی کی فہرست میں شامل تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ سادہ لوح افراد کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، ملزمہ نادیہ تنویر متعدد مقدمات میں نامزد تھی۔
پولیس حکام کے مطابق وصی اللہ لاکھو جرائم کی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہے، لیاری پی آئی بی کالونی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار ملزم وصی اللہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے قتل اقدام قتل دہشتگردی بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزارت...