انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل

یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔

  اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہو گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔

لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتب

حکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار مامور ہوں گے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے: ملک محمد احمد خان

---فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بطور وزیرِ اعظم قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی حیثیت کو کمزور کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، پاکستان کی گورننس میں بڑے پیمانے پر ریفارمز ناگزیر ہیں۔

1 شخص 1 جماعت کے ذریعے پورا ملک یرغمال بنا رہا ہے: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمے دار ہیں، اگر صوبائی حکومت فورسز کو آپریشن سے روکتی ہے تو حالات کی ذمے داری بھی قبول کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری
  • یوم شہادت حضرت امام علیؑ، سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • ن لیگی خاتون رکن اسمبلی کی شکایت پر لاہور پولیس کے افسر سمیت 6 اہلکار معطل
  • نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا بائیکاٹ جمہوری رویوں کے منافی ہے: ملک محمد احمد خان
  • بروز جمعۃ المبارک یوم حضرت علی المرتضیٰ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، محکمہ تعلیم سندھ
  • یوم شہادت حضرت علیؑ، لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں
  • حضرت امام علیؑ کی شہادت کے سیاسی محرکات۔۔۔
  • تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری
  • ممانی کو بھگا کر لے جانے والا بھانجا ماموں کے ہاتھوں قتل