کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔
ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔
گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں منتقل ہوا، گرفتارملزم کراچی سے متعدد باروزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کرسہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔
گرفتارملزم کا قریبی رشتہ دارکمانڈرعبداللہ شاہ فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے اورافغانستان سے پاکستان کے اندرعسکری کارروائیاں کرنے کے لیے انتہائی متحرک رہا۔ فتنہ الخوارج کا ایک اورانتہائی مطلوب دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کا قریبی ساتھی ہے اوراس سے مسلسل رابطے میں تھا۔
گرفتارملزم دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب کے لیے سہولت کاری کا کام سرانجام دے رہا تھا، دہشتگرد شاہ ملوک عرف محب 2024 میں تین مرتبہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے عزائم کے لیے کراچی آچکا ہے اورابھی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک ہے۔
گرفتارملزم اوراس کے ساتھی پاکستان بالخصوص کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کارروائیوں میں انتہائی مطلوب فتنہ الخوارج وزیرستان میں کے لیے
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کاجعلی ویزا لگا تھا۔
مسافر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ پر ایجنٹ سے رابطہ ہوا جس نے جعلی پاسپورٹ اور یورپ کا ویزا لگا کر دیا۔
کراچی ایئر پورٹ پر FIA امیگریشن کی کارروائیاں، برطانوی شہری سمیت 5 ملزمان گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے چندگھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان نژاد برطانوی شہری ،2 ایجنٹوں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کی سہولت کاری میں ایئر پورٹ سے ہی 2 ملزمان کو زیرِ حراست میں لیا گیا ہے، زیرِ حراست سہولت کاروں میں ایک معطل پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے نے زیرِ حراست تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے۔