لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
فیصل آباد (سب نیوز)لیبیا کشتی حادثے 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت عطا اللہ اور سعید عثمان کے نام سے ہوئی ۔دونوں ملزمان کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عطا اللہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ 2023 کا اہم ملزم ہے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی ریڈ بک میں شامل ہے ۔
ملزم نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے اور شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوایا۔ یورپ سفر کے دوران کشتی کو حادثہ پیش آ گیا، جس میں ملزم کی جانب سے بھجوائے گئے ایک شہری کی موت واقع ہوئی۔ملزم سعید عثمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم نے پہلے شہری کو لیبیا بھجوایا، جو لیبیا سے تاحال لاپتا ہے۔ترجمان کے مطابق مقدمے میں اس سے قبل بھی 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تازہ کارروائی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان لیبیا کشتی حادثے میں ملوث
پڑھیں:
پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم
— فائل فوٹوڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔
افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے کی ہے۔
مراسلے میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ 84 میں سے جن انسانی اسمگلرز کی شناخت ہو چکی ان کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں۔
مراسلے میں ان ایجنٹوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کی بھی ہدایت اور اس معاملے کو اولین ترجیح دینے کا کہا گیا ہے۔