لاہور:

پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکا خیز مواد کی ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔ صوبے بھر میں 130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔

بلیک بک (انوسٹی گیشن ونگ) کے 101 اشتہاریوں اور ریڈ بک ( سی ٹی ڈی ونگ) کے 13 اشتہاریوں کے سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کی گئی۔ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کی سر کی قیمت اور انعام کی رقم میں اضافہ کیا گیا۔

جرائم کی نوعیت کے مطابق اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے 1 کروڑ تک مقرر کی گئی جبکہ کچے کے ڈاکوؤں کی سر کی قیمت اور انعامی رقم تین کیٹیگریز میں بالترتیب 1 کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت صوبائی ریوارڈ منی کمیٹی کا محکمہ داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمٰن، سیکریٹری پراسکیوشن احمد عزیز تارڑ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن اظہر اکرم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، سی ٹی ڈی اور محکمہ فنانس کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اشتہاری مرید حسین کے سر کی قیمت ہیڈ مَنی یا ریوارڈ مَنی 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اشتہاری محمد صفدر کی ہیڈ مَنی 5 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

خودکش دھماکے میں سہولت کار اشتہاری سعد منیر ڈار اور محمد اعجاز کی ریوارڈ منی 2 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ فی کس کرنے کی منظوری دی گئی۔ بم دھماکے میں ملوث اشتہاری عمران ستار کی ریوارڈ منی 3 لاکھ سے 70 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔

بم دھماکا، ٹارگٹ کلنک اور دھماکا خیر مواد میں ملوث اشتہاری سمیع اللہ کی ریوارڈ منی 2 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ جبکہ بم دھماکا اور دھماکا خیز مواد میں ملوث اشتہاری عبدالمجید رشید کی ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح، بم دھماکے اور گرجا گھر میں فائرنگ میں ملوث اشتہاری حافظ سلیمان کی ریوارڈ منی 3 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ جبکہ بم دھماکوں اور دھماکا خیز مواد میں ملوث عبیدالرحمٰن کی ریوارڈ منی 10 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری تنویر نقوی کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 5 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری عمران زیدی کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

بم دھماکے میں ملوث اشتہاری امجد عباس کی ریوارڈ منی 20 لاکھ سے بڑھا کر 25لاکھ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری رضوان علی کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری بنیاد حسین کی ریوارڈ منی 1 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اشتہاری ملزمان تنویر حسین اور عنایت اللہ شاہ کی ریوارڈ منی فی کس 25 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی۔

شیخوپورہ رینج کے تین اشتہاریوں کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی فی کس 2 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ گوجرانوالہ رینج کے 5 اشتہاریوں کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 2 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ منڈی بہاالدین میں مطلوب اشتہاری کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 20 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

سرگودھا رینج کے دو اشتہاریوں کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 3 لاکھ فی کس، دو اشتہاریوں کی 5 لاکھ فی کس اور ایک اشتہاری کی 20 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملتان رینج کے 5 اشتہاریوں کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 2 لاکھ فی کس، دو اشتہاریوں کی 10 لاکھ فی کس جبکہ 3 اشتہاریوں کی 5 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

فیصل آباد رینج کے ایک اشتہاری کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی 2 لاکھ مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈی جی خان پولیس کو مطلوب 3 اشتہاریوں کی ہیڈ منی اور ریوارڈ منی مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ہیڈ منی اور ریوارڈ منی پولیس ٹیم اور گرفتاری میں مدد کرنے والے افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری میں پیش رفت کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا، عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، صوبے میں امن و امان کو قائم کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سر کی قیمت اور انعام کی رقم مقرر کرنے کی منظوری دی گئی لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی لاکھ مقرر کرنے کی منظوری کرنے کی منظوری دے دی میں مطلوب اشتہاری کی ریوارڈ منی 1 مقرر کی گئی لاکھ فی کس گئی جبکہ رینج کے

پڑھیں:

مغربی بنگال میں وقف بل کی منظوری کے بعد ہنگامے، مرشد آباد میدانِ جنگ بن گیا

مغربی بنگال میں وقف بل کی منظوری کے بعد ہنگامے، مرشد آباد میدانِ جنگ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کی منظوری کے بعد مغربی بنگال شدید احتجاج اور کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر بل کے خلاف سخت احتجاج کیا، جس کے دوران مرشد آباد میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 150 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔
بی جے پی حکومت مظاہرین کی آواز دبانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ جیوتیرمے سنگھ مہتو نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ متنازع قانون فورسز کو بغیر وارنٹ گرفتاری، تلاشی اور فائرنگ جیسے غیر معمولی اختیارات فراہم کرتا ہے۔
“کالا قانون” قرار دیے جانے والے اے ایف ایس پی اے کے اطلاق سے ریاست میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ناقدین نے اس اقدام کو بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اس قانون کے ذریعے مسلمانوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنا کر ان کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کرنا چاہتی ہے۔ کیا مذہبی شناخت بھارت میں جرم بن چکی ہے؟ کیا مغربی بنگال میں بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں؟ یہ سوالات اب بھارت کے جمہوری چہرے پر سنگین دھبے بن کر ابھر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
  • بھارت اور چین کے مسافر پروازیں بحال کرنے پر پھر مذاکرات، تاریخ مقرر نہیں ہوسکی
  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
  • اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
  • 9 مئی کے مقدمات، جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری
  • مغربی بنگال میں وقف بل کی منظوری کے بعد ہنگامے، مرشد آباد میدانِ جنگ بن گیا
  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر