تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
نئی شرائط سے بھکاریوں و غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی: وزیر داخلہ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں طلال چوہدری نے کہا کہ فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور پاسپورٹ کا اجراء تیزی سے ممکن ہو گا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔