کرم، انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گردوں کی فہرست جاری سی ٹی ڈی کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
پٹرول 50 پیسے، ڈیزل 5.31، مٹی کا تیل 3.53 روپے لٹر سستا
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا اور نئے نرخ نافذ کر دیئے ہیں حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ میں پانچ روپے 31 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 53 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 47 پیسے لٹر کی کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔