یورپ بھر میں انتہائی مطلوب منشیات فروش ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب منشیات فروش میکسیکو میں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ مارکو ایبین نامی انتہائی مطلوب منشیات فروش کو میکسیکو سٹی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ایک علاقے میں گولی ماری گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو ایبین کو پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور اسے مبینہ طور پر 15 گولیاں ماری گئیں۔
فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منشیات فروش نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے ایک مرتبہ اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا تھا۔
یورپی قانون نافذ کرنے والے ادارے یوروپول نے مارکو ایبین کو برازیل سے نیدرلینڈز منشیات اسمگل کرنے کے کام کی وجہ سے یورپ کے انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب منشیات فروش
پڑھیں:
پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
ملک رحمن: پشاور کے علاقے پبی کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
زخمی سب انسپکٹر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔