Express News:
2025-04-13@23:16:19 GMT

انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق 3 گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر اقبال، فیضان جاوید اور عظیم جاوید کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال نے شہری کو اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے۔ملزم فیضان جاوید اور عظیم جاوید نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے ہتھیائے۔  ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل

—فائل فوٹو

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کر کے کویت سے گرفتار 2 ملزمان کو لاہور منتقل کر دیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ 2 سال سے لاپتہ کمسن بچی کو بھی وطن واپس منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان اغواء اور جعلسازی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • کویت سے گرفتار 2 ملزمان لاہور منتقل
  • غزہ کا المیہ، امیر جماعت اسلامی نے ایران سمیت مسلم حکمران کو خط لکھ دیا
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • کراچی: ماں نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمر قید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا