سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہار ی یو اے ای سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے بھتہ خوری، راہزنی اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب 7 اشتہار یوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم اشتہاری ملزمان کو لے کر شارجہ سے پاکستان روانہ ہو چکی ہے، گرفتار ملزموں میں سفیان علی پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 32 مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔
اس کے علاوہ عبدالطیف نے 2023 میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا تھا جب کہ زوہیب سیالکوٹ اور جلیل ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا،پولیس کے مطابق اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کےکیس میں مطلوب تھا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
یاد رہے کہ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب: 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 38 اشتہاری، 115 مشتبہ افراد گرفتار
— فائل فوٹوموجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور موک ایکسرسائز جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد، امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صوبے بھر میں 437 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کر کے سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری اور 115 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 16 بندوقیں، 19 ہینڈ گنز اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔